ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترپردیش کے رام کی کرناٹکا کے ہنومان نے کی تھی مدد : کرناٹک کے دورہ میں یوگی آدتیہ ناتھ نے سرسی میں دیا انتخابی بھاشن

اترپردیش کے رام کی کرناٹکا کے ہنومان نے کی تھی مدد : کرناٹک کے دورہ میں یوگی آدتیہ ناتھ نے سرسی میں دیا انتخابی بھاشن

Thu, 03 May 2018 18:31:54    S.O. News Service

سرسی:3/مئی (ایس او نیوز)اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سرسی میں منعقدہ  بی جےپی انتخابی تشہیری مہم میں  خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سدرامیا کی سرکار نے کرناٹکا کو کانگریس کا اے ٹی ایم بنا دیاہے۔ یوگی کے مطابق اترپردیش میں اننت کمار ہیگڈے کی وزارت کے تحت نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جارہاہے ،انہوں نے سوال پوچھا کہ  جو سہولیات یوپی میں ہیں وہ کرناٹکا میں کیوں نہیں ہیں؟انہوں نے اپنے سوال کا خود جواب دیتے ہوئے   اس کی اہم وجہ سدرامیا حکومت کی پالیسی کو قرار دیا۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ جس طرح اترپردیش کے رام کی کرناٹکا کے ہنومان نے مدد کی تھی ۔ انہوں ن ے عوام سے درخواست کی کہ اسی طرح آج تم  لوگوں کو بی جےپی کی حمایت کرنی ہے۔ یوگی نے بتایا کہ  بھارت سرکار نے دیہاتوں کے لئے کئی سارے منصوبے جاری کئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ مرکز کی طرف سے فصل انشورنس امداد حاصل ہونے کے باوجود کانگریس حکومت  یہ امداد عوام کو کیوں نہیں فراہم کررہی ہے؟ یوگی نے کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ کرناٹکا کو کانگریس سے نجات دلائیں۔ انہوں نے  عوام الناس سے  اپیل کی کہ وہ   بی جےپی کو اکثریت سے جیت دلائیں۔ 

اس مہم میں مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اترکنڑا ضلع سے کانگریس کا اس طرح صٖفایا کریں کہ کانگریس ضلع میں دوبارہ سر نہ اٹھاپائے۔ مرکز میں ہماری حکومت ہے ریاست میں بھی بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو ہی ترقی ممکن ہے۔


Share: