ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اترپردیش کے فرخ آباد میں فرار قیدی کی مدد کرنے والے پانچ سپاہی برخاست

اترپردیش کے فرخ آباد میں فرار قیدی کی مدد کرنے والے پانچ سپاہی برخاست

Sun, 23 Aug 2020 20:38:16    S.O. News Service

فرخ آباد،23؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش کے فرخ آباد ضلع میں قریب ڈیڑھ سال پہلے پولیس حراست سے فرار قیدی کے معاملے میں پولیس نے پانچ سپاہیوں کو برخاست کردیا ہے۔ پولیس ترجمان نے اتوار کو یہاں بتایا کہ فتح گڑھ سینٹرل جیل میں زیر حراست قیدی شاطر مافیہ بدن سنگھ عرف بدو کو 27 مارچ 2019 کو یہاں ایک سرکاری گاڑی کے ذریعہ غازی آباد کی عدالت میں پیشی کے لئے لے جایا گیا تھا۔ جسے لینے کا ناک کسٹڈی میں تعینات ڈپٹی انسپیکٹر دیش راج تیاگی، سپاہی سنتوش کمار، سنیل سنگھ، راج کمار، اوم ویر سنگھ اور ڈرائیور بھوپیندر سنگھ ساتھ تھے۔

غازی آباد عدالت سے پیشی کے بعد 28 مارچ 2019 کو طے روٹ سے واپس نہ لوٹ کے پولیس اہلکاروں نے مجرم سے مل کر روٹ بدلا اور شاطر مافیہ بدن سنگھ عرف بدو کو میرٹھ کے ایک ہوٹل لے گئے۔ جہاں سے بدن سنگھ عرف بدو پولیس کو دوھوکہ دے کر فرار ہوگیا تھا۔

کانپور پولیس انسپکٹر جنرل نے اس معاملے میں پولیس ڈپٹی انسپکٹر دیش راج تیاگی کو 31 جولائی کو برخاست کردیا تھا۔ اس کے بعد سب ڈویژنل جانچ میں قصوروار پائے جانے والے ملزمین میں سپاہی سنتوش کمار، سنیل سنگھ ، راج کمار، اوم ویر سنگھ اور گاڑی کے ڈرائیور بھوپیندر سنگھ سمیت پولیس اہلکاروں کو برخاست کر دیا گیا۔


Share: