یلاپور:29/ دسمبر(ایس اؤنیوز) مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کے خلاف ہتک آمیز فوٹو فیس بک پر پوسٹ کرنے کے الزام میں ایک مسلم نوجوان کے خلاف سنگھ پریوار کیتنظیموں اور بی جے پی لیڈران نے بدھ کی رات یلاپور پولس تھانے میں کیس درج کیا ، جس کی بنیاد پر پولس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ان کا الزام ہے کہ شہر کے نوتن جڈی کے مکین یاسین شیخ ہیگڈے کی ایک ہتک آمیز تصویر فیس بک پر پوسٹ کیاتھا۔ سنگھ پریوار کے لیڈران نے پولس تھانہ میں درج شکایت میں کہا ہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے ضلع کے کمٹہ ، ہوناور اور سرسی تعلقہ جات میں جھڑپوں کی وارداتیں پیش آنے کی وجہ سے عوامی ملکیت کو نقصان پہنچاتھا مگر اس دوران یلاپور تعلقہ بالکل پرامن تھا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔ ایسے میں ایک قوم کو مشتعل اور ان کی بے عزتی کرتے ہوئے فیس بک پرمرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرتےہوئے یلاپور میں بھی فرقہ وارانہ فسادات برپا کی کوشش کی گئی ہے۔
کیس درج کرلینے کے بعدپولس نے یاسین شیخ کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کرنےکے بعد اُسے عدالت میں پیش کردیا ہے۔