ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ کے قریب تیز رفتار کار درخت سے ٹکرائی : ڈرائیور ہلاک، 2شدید زخمی

انکولہ کے قریب تیز رفتار کار درخت سے ٹکرائی : ڈرائیور ہلاک، 2شدید زخمی

Tue, 17 Apr 2018 18:40:07    S.O. News Service

انکولہ:17/اپریل (ایس او نیوز)گوکرن جارہی مسافروں کی تیز رفتار کار درخت سے اتنی شدت سے ٹکرائی کے جائے وقوع پر ہی کارڈرائیور ہلاک اور کار کو شدید نقصان پہنچنے کا واقعہ انکولہ تعلقہ موگٹا گرام پنچایت حدود میں پیش آیا ہے۔ کار میں موجود بقیہ مسافر جان عافیت پائے ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق کڈور کے مسافر کار کے ذریعے سیاحت کے لئے نکلے تھے۔ یانا کی سیاحت کرنے کے بعد گوکرن کی طرف روانہ کار موگٹانامی دیہات کے قریب ایک درخت سے تیز رفتاری سے ٹکرائی تو کار ڈرائیور مہیشور شنکر آچاریہ (40)جائے وقوع ہی ہلاک ہوگیا۔ جب کہ کا رمیں موجود اس کی بیوی گیتا آچاریہ (38)اور والدہ منگلما آچاریہ (63) شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں شیموگہ کے اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیاگیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ کار میں کل 6لوگ تھے جن میں ویدمورتی (30)، بچے تیجس اور شرن جان عافیت پائے ہیں۔کار کا سامنے والے حصہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انکولہ پولس تھانے میں کیس داخل کرنےکے بعد پولس جانچ میں جٹی ہوئی ہے۔


Share: