ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: شری ستیہ سائی سرلا میموریل اسپتال کا وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کے ہاتھوں افتتاح

بنگلورو: شری ستیہ سائی سرلا میموریل اسپتال کا وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کے ہاتھوں افتتاح

Sun, 29 Aug 2021 11:27:58    S.O. News Service

بنگلورو، 29؍ اگست (ایس او نیوز)    چکبالاپور تعلق کے مدینہلی قریہ میں پرشانت بال مندر ٹرسٹ کی نگرانی میں تعمیر کئے گئے شری ستیہ سائی سرلا میموریل 300 بستروں والے اسپتال کا افتتاح ریاستی وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے کیا۔ افتتاح اور نئے بلاک کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا کہ اگر کوئی بھی انسانیت اور خدمت خلق کے جذبہ سے خدمت کرنے لگتے ہیں تو ہر وقت ان سب کو قدرتی طور پر تعاون ملنے لگتا ہے۔ انسان کو چاہئے کہ وہ اپنی مفاد پرستی کو بالائے طاق رکھ کر خدمت خلق کے جذبہ سے آگے بڑھے۔ جس سے ان کو روحانی طور پر بھی طاقت ملنے لگتی ہے۔ مجھے جان کر خوشی ہے کہ یہاں پر ساری دنیا سے ماہر افراد جس میدان میں بھی ہوں وہ سبھی خدمت کرنے کی غرض سے یہاں پر پہنچ رہے ہیں، یہ سبھی بھی یہاں کی روحانی طاقت کی بدولت ہی معلوم ہوتا ہے۔ وزیر اعلیٰ بومئی نے کہا کہ جس جس وقت بھی دنیا میں جہالت زور پکڑنے لگی ایسے وقت خدا نے اپنے نمائندوں کو بھیج کر انسانوں کو سمجھانے کی کوشش کی اور ان کا دھیان خدا کی طرف پھیرنے کی کوشش کی تھی،ان میں مذہب اسلام سے محمدؐ بھی ایک پیغمبر بن کر اس دنیا میں تشریف لائے اور لوگوں کی انسانیت کے بارے میں سمجھائے تھے۔ مدینہیلی قریہ میں بھی ایسا لگتا ہے یہاں پر بھی کوئی روحانی طاقت ہے جس سے یہاں خصوصی طور پر خدمت خلق پر توجہ دی جارہی ہے اور ساری دنیا سے لوگ یہاں پر پہنچ کر خدمت کر رہے ہیں۔یہاں کا موحول بھی بہت اچھا لگ رہا ہے۔ بومئی نے کہا کہ یہاں کے سدگرو مدھوسودھن کی خواہش ہے کہ یہاں پر ایک انٹر نیشنل میڈیکل کالج کا قیام ہوسکے۔ اس کی تعمیر کے لئے ریاستی حکومت ہر ممکنہ طور پر تعاون کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اگر دیہی علاقوں میں اسپتالوں کی تعمیر ہونے لگی تو یہاں کے غریب لوگوں کو بہت ہی آسانی ہوسکے گی۔ اور صحت کو بہتر طریقہ سے بچائے رکھنے میں آسانی ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں حکومت نے 4 ہزار سے زائد ڈاکٹروں کی تقرری کی ہے، وہ بھی ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر اس کے باوجود دیہی علاقوں میں ڈاکٹر خدمات انجام دینے سے پرہیز کرتے ہیں۔ ایسے ماحول میں یہاں بغیر کسی امید کے خدمات انجام دینا بہت بڑی بات ہے۔ اس لئے یہاں پر ایک طاقت کام کر رہی ہے یہاں کے خدمات اور کام کاج سے میں بھی بہت متاثر ہوا ہوں اور ستیہ سائی ٹرسٹ کے لئے حکومت سے جتنا ممکن ہوسکے تعاون کیا جائے گا۔اس موقع پر سدگرو مدھو سودھن سائی،ریاستی وزیر صحت و میڈیکل ایجوکیشن و ضلع نگران کار وزیر ڈاکٹر کے سدھاکر،رکن پارلیمان بی این بچے گوڈا، ستیہ سائی یونیورسٹی کے چانسلر بی این نرسمہا مورتی کے علاوہ کئی اور بھی موجود رہے۔سیتہ سائی بالا مندرٹرسٹ کی اطلاعات کے مطابق300 بستروں والی مفت ملٹی ڈسپلنری میڈیکل اسپتال تعمیر کی گئی ہے۔ جہاں پر مفت طور پر علاج کیا جائے گا۔ اس اسپتال کی تعمیر کا مقصد دیہی علاقوں کے لوگوں کا بہتر طور پر علاج کرنا ہے۔ اس میں خصوصی طور پر خواتین اور بچوں کی صحت پر توجہ دی جائے گی۔


Share: