ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل اسلامک چینل پر نوائطی معنی قرآن آیت بآیت تلاوت؛ تمام وڈیوز آپ لوڈ کرنے کے بعد ختم قرآن پروگرام کا انعقاد

بھٹکل اسلامک چینل پر نوائطی معنی قرآن آیت بآیت تلاوت؛ تمام وڈیوز آپ لوڈ کرنے کے بعد ختم قرآن پروگرام کا انعقاد

Mon, 19 Oct 2020 13:20:31    S.O. News Service

بھٹکل،19؍اکتوبر(پریس ریلیز/ایس او نیوز) بھٹکل اسلامک نام سے قوم نوائط  کے چند نوجوانوں کی ٹیم کی طرف سے ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی صاحب کے نوائطی معنی قرآن کو آیت بآیت تلاوت کے ساتھ ریکارڈ کرکے بھٹکل اسلامک نامی یوٹیوب چینل اور وھاٹساپ گروپ کے ذریعے ویڈیو اور آڈیو کی شکل میں نشر کرنے کے کام کے اختتام پر مسجد شریف الھلال مخدوم کالونی بھٹکل کے زیراہتمام  15 اکتوبر  بروز جمعرات رات ساڑھے آٹھ8:30 بجے  مسجد شریف میں چیف قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی کے زیر صدارت نوائطی  زبان میں محفل ختم قرآن منعقد ہوا۔

محفل کا آغاز مولانا مزمل ھلّارے ندوی کی دلنشین آواز میں قراءت سے ہوا ۔ قراءت کے بعد ھود ابن جناب عبدالقیوم سیدّی باپا نے سریلی آواز میں نعت پیش کیا ۔جناب اسحاق سیدّی باپا نے مہمانان خصوصی اور محفل اور لائیو ٹیلی کاسٹ میں شریک ہونے والوں کا استقبال کرتے ہوئے بھٹکل اسلامک ٹیم اور ان کی کارکردگیوں کا مختصر تعارف کیا اس کے بعد پروگرام کے غرض و غایت پر روشنی ڈالی گئی۔

مہمان خصوصی استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا اقبال ندوی نے قرآن کے سلسلے میں ہماری ذمہ داریوں کی طرف احساس دلاتے ہوئے نماز روزوں کی سمیت  قرآن فہمی کے فریضہ کی طرف بھی دعوت عام کرنےکی نصیحت کی اور نوائطی ترجمانی کے سلسلہ میں شروع سے اب تک جتنوں نے جو جو کام کیا ہے سب کو متعارف کروایا۔ان کے بیان کے بعد بھٹکل اسلامک ٹیم کی طرف سے ترجمہ ریکارڈنگ کرکے نشر کرنے والے عثمان غنی ابن محمد ناصر سیدّی باپا نے تاثرات پیش کئے۔ تاثرات کے بعد مہمان خصوصی میں  سے نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبد العظیم قاضیاء ندوی نے قرآن کے حقوق کی ادائیگی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے تدبّر فی القرآن کی نصیحت کی ۔اس کے بعدنشریات کے نمونے کو پیش کرتے ہوئے حافظ دانش شنگیٹی نے تلاوت کی اور عثمان غنی سیدّی باپا نےترجمہ پیش کیا پھر اس کے بعد سید عفّان بافقی نے اپنا شعریہ کلام پیش کر کے محفل کو زینت بخشی۔ ان کے بعد صدر نوائط محفل جناب  محتشم عبدالرحمن جان صاحب نے نوائط محفل کی نمائندگی کرتے ہوئے ترجمانی کرنے والے ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی کو  اور س کو   آواز کی صورت میں ڈھال کر نشر کرنے والی بھٹکل اسلامک ٹیم کے تیئں  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 بھٹکل اسلامک ٹیم کی طرف سے نشر کے لیے تلاوت کرنے والے حافظ دانش شنگیٹی،مولانا عمیر سیدّی باپا ندوی اور ترجمہ پڑھنے والے عثمان غنی سیدّی باپا کی تہنیت میں مہمانان خصوصی کے ہاتھوں ہدیہ تبریک اور مومینٹو پیش کیا گیا۔محفل کا انعقاد کرنے والی مسجد شریف کی انتظامیہ کی طرف سے بھی عثمان غنی سیدّی باپا اور حافظ دانش شنگیٹی کو مسجد کے صدر اور سکریٹری کے ہاتھوں مومینٹو دیا گیا۔

مہمانان خصوصی اور حاضرین میں سے بعض مہمانوں کی جانب سے جملہ تینوں کو انعامات سے نوازا گیا انعامات کے سلسلے کے بعد نشریات کی تکمیل کے لئے اختتامی پارے اور ترجمہ کو صدر محفل مولانا خواجہ اکرمی مدنی کے ہاتھوں یوٹیوب چینل پر آفیشل ریلیز کیا گیا۔

 اس کے معًا بعد مولانا مذکور کا صدارتی خطاب ہوا جس میں مولانا نے اخلاص و للہیت کے ساتھ ملامت کرنے والوں کی ملامت اور مقبولیت عامہ کی پرواہ کیے بغیر تمام خیر کے کاموں میں حصہ لینے کی نصیحت کی اور نوائطی  ترجمانی اور نشریات میں شروع سے اب تک اور آگے بھی حصہ لینے والے  تماموں کا تذکرہ کرتے ہوئے  سب کو مبارک باد دی ۔مسجد شریف کے صدر مولانا فرقان صدّیقہ ندوی نے مہمانان خصوصی اور محفل اور لائیو ٹیلی کاسٹ میں شریک ہونے والے مہمانوں کے حق میں شکریہ کلمات پیش کیے۔

صدر مجلس مولانا خواجہ اکرمی مدنی کی دعا کے ساتھ گیارہ بجے محفل کا اختتام ہوا ۔بھٹکل اسلامک ٹیم کے ایڈمن جمیل احمد سیدّی باپا ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

جمیل سدی باپا نے عوام الناس سے درخواست کی کہ بھٹکل اسلامک چینل کے ساتھ جوائن ہونے کے لئے نیچے دی گئی وھاٹساپ گروپ لنک کلک کریں۔ اسی طرح انہوں نے بھٹکل اسلامک یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کی بھی عوام الناس سے اپیل کی۔

Join us on whatsapp 
BHATKAL ISLAMIC 2 
https://chat.whatsapp.com/GQrE62TIziBJ4xteb0L3IF

BHATKAL ISLAMIC 3 
https://chat.whatsapp.com/Fge0Fx8YGda6o6nPXLgrqA

BHATKAL ISLAMIC (Facebook) 
https://www.facebook.com/Bhatkal-Islamic-101757958211379/

BHATAL_ISLAMIC
 (Telegram)
https://t.me/BHATAL_ISLAMIC

BHATKAL ISLAMIC (youtube channel)
https://www.youtube.com/channel/UCid8OGxlYZ1m1Gui6DXY68g

Uploaded para's 
https://www.youtube.com/playlist?list=PL_J12Soh6gN2T367_1LHqGkLb3-WhxtAr


Share: