بھٹکل 11 / مارچ ا(ایس او نیوز) سال 2010 - 2011 گولڈن جوبلی دیہی خود روزگار منصوبے کے تحت کوآپریٹیو سوسائیٹیوں کو اپنے پروڈکٹس فروخت کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے ماولّی - ۱ گرام پنچایت (مرڈیشور) حدود میں دکانیں تیار کی گئی ہیں۔ لہٰذا حکومت کے شرائط و ضوابط کے تحت سرگرم رہنے والی سنجیونی اوکوٹا یا کوآپریٹیو سوسائٹی والوں کو یہ دکانیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خواہشمند سنجیونی اوکوٹآ یا کوآپریٹیو سوسائٹی کی ممبر خواتین اپنی درخوستیں 18مارچ شام 5 بجے تک صدر بھٹکل تعلقہ پنچایت یا چیف ایکزیکٹیو آفیسر تعلقہ پنچایت کے پاس جمع کر سکتے ہیں۔