ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:پی یوسی اول میں زیرتعلیم متعلم کی خود کشی

بھٹکل:پی یوسی اول میں زیرتعلیم متعلم کی خود کشی

Fri, 19 Jan 2018 20:06:17    S.O. News Service

بھٹکل:19/ جنوری (ایس اؤنیوز) کسی وجہ سے ناراض پی یو سی اول کا متعلم کالج سے گھر لوٹ کر گھر کی چھت سےلٹک کر خود کشی کے ذریعے ہلاک ہونےکا واقعہ ہاڈولی حدود میں پیش آیا ہے۔

خود کشی کرنےو الے طالب علم کی شناخت ہاڈولی، مورکوڈی کا مکین رنجیت رمیش پجاری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق رنجیت ساگررو ڈ پر واقع دی نیو انگلش پی یو کالج کے شعبہ کامرس میں زیر تعلیم تھا۔ جمعرات کو کالج ختم ہونےکے بعد گھر لوٹا ہے۔گھروالوں کو دوپہر کے قریب 45-3کو پتہ چلا کہ رنجیت نے خود کشی کی ہے۔ معاملے کو لےکر مہلوک کے والد رمیش گوند پجاری نے دیہی پولس تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ پی ایس آئی بی منجپا کیس درج کرلینے کے بعد جانچ کررہے ہیں۔


Share: