نئی دہلی 12 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ریلوے بورڈ کے ایک نئی پیشکش کے مطابق چھوٹے ریلوے اسٹیشنوں پر ٹوالیٹ کا استعمال کرنا جلد ہی سستا ہوگا حتیٰ کہ یہ بھی گمان کیا جا رہا ہے کہ چھوٹے اسٹیشنوں پر اس کی سہولیات بالکل ہی مفت ہو گی ۔ موجودہ وقت میں عدم ادائیگی کی ٹوائلٹ پالیسی کے تحت ایسے بیت الخلاء کی تعمیر کرنے والے ٹھیکیداروں کو اس کے استعمال کی شرح طے کرنے کی اجازت دیتی ہے، اگرچہ یہ مارکیٹ کی قیمت پر ہوتی ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق بورڈ آف ریلوے مینیجرز کو اس کا حق دیا گیا ہے کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ وہ ان بیت الخلاؤں کو عوام کے استعمال کے لئے ادائیگی کے ساتھ چاہتے ہیں یا مفت رکھنا چاہتے ہیں۔ گذشتہ دو فروری کو بورڈ کے اجلاس کے بعد ریلوے بورڈ کا سات فروری کی تاریخ والا ایک خط تمام زونل ریلوے کو بھیجا گیا ہے۔ریلوے کے سینئر حکام نے بتایا کہ بامعاوضہ ٹوائلٹ پالیسی کا جائزہ لینے کی ضرورت تب محسوس ہوئی جب یہ رپورٹ آئی کہ سوچھ بھارت مہم کے تحت کافی تعداد میں بیت الخلاء کی تعمیر نہیں ہو رہی ہے اور چھوٹے دیہی ریلوے اسٹیشنوں پر لوگ ان بیت الخلاؤں کا استعمال نہیں کر رہے ہیں۔