ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضلع شمالی کینرا میں ڈینگی بخار کی وباء سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کا فنڈ صرف 50ہزار روپے

ضلع شمالی کینرا میں ڈینگی بخار کی وباء سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کا فنڈ صرف 50ہزار روپے

Wed, 03 Jul 2019 21:40:56    S.O. News Service

ڈانڈیلی 3/جولائی (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں وبائی بخار ڈینگی کا شکار ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ اور محکمہ صحت اس کی روک تھام کے سلسلے میں علاج و معالجے اور عوامی بیداری کے پروگرام ترتیب دے رہا ہے۔ لیکن پتہ چلاہے کہ اس ضمن میں ضلع پنچایت کو صرف پچاس ہزار روپے کا فنڈ منظور ہوا ہے۔جو اونٹ کے منھ میں زیرہ دینے کے برابر ہے۔

    ڈینگی بخار کے تعلق سے احتیاطی تدابیر سے عوام کو واقف کروانے کی غرض سے منعقدہ اجلاس میں وبائی امراض کی روک تھام کے لئے متعینہ افسر رمیش راؤ نے مقامی کمپنیوں اور اداروں سے آگے بڑھ کر اس مہم میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔اس پر حاضرین سے اعتراض کرتے ہوئے پوچھا کہ آخر سرکاری محکمے کے پاس فنڈ کی کیاکمی ہے۔ اس کے جواب میں رمیش راؤ نے  اس بات کا خلاصہ کیا جس پر ہر کوئی حیرت اور تعجب کا اظہار کررہا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ جو فنڈ سرکار کی طرف سے موصول ہوتا ہے وہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے کافی نہیں ہوتا۔ پورے ضلع کے لئے پچاس ہزار روپے فنڈ ملنے کا مطلب یہ ہے کہ ہر ایک تعلقہ کے لئے پانچ ہزار سے بھی کم روپے ہونگے۔جبکہ ڈینگی کے خلاف عوامی بیداری مہم کے اجلاس منعقد کرنے، بینرز اور پمفلیٹس شائع کرنا وغیرہ پر بہت زیادہ خرچ آتا ہے جو اتنی قلیل رقم سے پورا نہیں ہوسکتا۔اسی وجہ سے مقامی افراد اور تنظیموں کی طرف سے تعاون ملنا ضروری ہے۔


Share: