ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / طویل انتظار کے بعد مانسون پہنچا بہار، چمکی بخار اور گرمی سے ملے گی عوام کو راحت

طویل انتظار کے بعد مانسون پہنچا بہار، چمکی بخار اور گرمی سے ملے گی عوام کو راحت

Sat, 22 Jun 2019 21:17:03    S.O. News Service

پٹنہ22/جون (آئی این ایس انڈیا)    طویل انتظار کے بعد ہفتے کی صبح مانسون بہار پہنچا۔ پورنیہ کے راستے بہار آئے مانسون کے چلتے پٹنہ، ویشالی، سیوان، پورنیہ، بھاگلپور سمیت کئی اضلاع میں بارش ہوئی۔ پٹنہ میں صبح 9 بجے کے بعد کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ بارش کی وجہ سے پٹنہ سٹی میں کئی جگہ سڑک پر پانی بھر گیا۔بارش کی وجہ سے گرمی سے پریشان لوگوں کو راحت ملی ہے۔

مانسون آنے سے چمکی بخار اور لو سے بھی راحت ملے گی۔  عموما 12-13 جون تک بہار میں مانسون آ جاتا تھا، لیکن اس بار 9 دن کی تاخیر ہوئی ہے۔

بارش کی وجہ سے گیا اور اورنگ آباد میں عائد  دفعہ 144 بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ  لو سے ہو رہی موت کو روکنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے دفعہ 144 عائد کیا تھا۔

 

 


 


Share: