ممبئی،29جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کپتان ممتا پجاری کی قیادت میں فائر برڈس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کبڈی چیلنج کے پہلے میچ میں یہاں آئی ایس ڈیواج کو شکست دی۔فائر برڈس نے یک طرفہ مقابلے میں 25-12سے جیت درج کی۔ممتا نے پہلے ہاف میں ٹیم کے لئے چار ریڈ پوائنٹس اور ایک ٹیکل پوائنٹس جٹایا جس سے ان کی ٹیم نے ٹائم آؤٹ تک 13-8کی برتری حاصل کرلی تھی اور ٹیم کو اس کے بعد جیت درج کرنے میں پریشانی نہیں ہوئی۔