بھٹکل یکم نومبر(ایس او نیوز) تعلقہ کی ماولی -1گرام پنچایت کے زیر اہتمام پنچایت دفتر میں کرناٹکا راجیہ اتسوا پروگرام کا گرام پنچایت صدر منگلا ایشورنائک نے دیا سلائی کے ذریعے افتتاح کیا۔
پروگرام کے بعد 13ویں معاشی منصوبے کے تحت 3 فی صد کی امداد کے طورپر 3 اپاہجوں میں تین پہیہ والی سواری ، ایک کو 3 پہیہ والا رکشا اور ایک کو وھیل چئیر تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر پنچایت کے نائب صدر ، ممبران، پنچایت ترقی افسر ایس بی ہتی ، لوکیشور گونڈ اور دیگر عملہ موجود تھا۔