ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملت اسلامیہ کو حافظ اور عالم دین سے زیادہ اچھے مسلم ڈاکٹرس اورانجنیئرس کی ضرورت ہے

ملت اسلامیہ کو حافظ اور عالم دین سے زیادہ اچھے مسلم ڈاکٹرس اورانجنیئرس کی ضرورت ہے

Sun, 31 Jul 2016 14:06:34    S.O. News Service

بھٹکل میں رابطہ تعلیمی ایوارڈ کے خصوصی پروگرام میں علما اور عمائدین کے خطابات

بھٹکل:(ایس او نیوز)31،جولائی : ملت اسلامیہ کو اس وقت حافظ قرآن اور عالم دین سے زیادہ اچھے مسلمان ڈاکٹرس اور انجنیئرس کی ضرورت ہے،ہمارے بچوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی اپنا وجود منوانا چاہئے ۔ بھٹکل میں آج ہوئے رابطہ تعلیمی ایوارڈ پروگرام میں اہم خطاب کرتے ہوئے سری لنکا سے تشریف لائے ہوئے مہمان خصوصی مفتی ابراہیم رضوی نے ان خیالات کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ اسلام نے انسانیت کو زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی کی ہے،مفتی صاحب نے تاجروں پر زور دے کر کہا کہ دین کے کسی بھی شعبہ میں بھی خرچ کرنا باعث سعادت ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام میں چھوٹی چھوٹی نیکیوں کی بھی اہمیت ہے اور کبھی معمولی نیکی بھی نجات کا سبب بن جاتی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان دنیا کی سب سے مہذب قوم ہے ،آج کے اس ترقی یافتہ دور میں مسلمانوں پر ضروری ہے کہ وہ اپنے بارے میں پھیلائے گئے غلط تصورات،اوربد گمانیوں کو ختم کریں، اجلاس سے مہمان مقرر اور بھٹکل کے معروف عالم دین مولانا الیاس ندوی نے بھی خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ ملت کو اس وقت پیدا شدہ مسائل کو حل کرنے والوں سے زیادہ مسائل کریٹ کرنے والے عناصرپر لگام لگانے کی ضروررت ہے ، اننہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو سول سروسس میں آگے لانے کے لئے انجمن جیسے اداروں کو قدم اٹھانا چاہئے، مولانا نے مزید کہا کہ ملت کو اس وقت فزکس، سائنس اور جرنلزم کے میدان میں ماہرین پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،مولانا نےذمہ داروں کو مشورہ دیا کہ وہ ائی ٹی کی بنیاد پرطلبہ کی کونسلنگ کریں ، مولانا الیاس صاحب نےاس مسئلہ پر تشویش کااظہارکیا کہ والدین بچوں کی تعلیم کا میدان منتخب کرنے کے لئے پرکشش تنخواہوں کو دیکھتے ہیں جبکہ مغربی ممالک میں تعلیمی میدان کے انتخاب کا اختیار طلبہ کو دیا جاتا ہے ، مولانا نے اس موقع پر رابطہ سوسائٹی کی خدمات کا بھی جم کر اعتراف کیا۔ اس سے پہلے بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری نے بھٹکل کے مرکزی اداروں کی خوصیات کو بیان کرتے ہوئے رابطہ کی خدمات کا بھی تعارف کرایا۔ تعلیمی ایوارڈ کے اس اہم پروگرام میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دئیے جانے پرقائد قوم ڈاکٹرسید خلیل الرحمن ایس ایم کی تہنیت کی گئی، انہوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے رابطہ ایوارڈ پروگرام میں طلبہ برادری کی کثیر تعداد کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ ابتدا سے ہی اپنا مشن عظیم رکھیں ۔اس کے بعد مختلف سطح پرامتیازی نمبرات سے کامیاب طلبہ کورابطہ تعلیمی ایوارڈ سے نوازا گیا،رابطہ رولنگ شیلڈ مسلسل تیسری بار اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کو دی گئی ۔رابطہ کی جانب سے مہمانوں کی خدمت میں یادگار تحفے پیش کئے گئے،اور مولانا افضل ندوی کی کتاب الاذکار کےانگریزی ترجمہ کا رسم اجرا بھی عمل میں آیا۔ تلاوت جناب ابرار موٹیا نے اور نعت محمد احمد رکن الدین نے پیش کی۔ جناب نوفل دامودی نے ترانہ رابطہ پیش کیا۔جناب یاسر قاسمجی نے شکریہ ادا کیا اور جناب معاذ شاہبندری نے نظامت کی، قاضی جماعت المسلمین مولانا ملا اقبال ندوی کی دعا سے پروگرام اختتام کو پہنچا۔

 


Share: