ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں گھر کی مرمت کے دوران دیوار گرپڑی؛ ایک مزدور ہلاک، دوسرا شدید زخمی

کاروار میں گھر کی مرمت کے دوران دیوار گرپڑی؛ ایک مزدور ہلاک، دوسرا شدید زخمی

Thu, 24 Jun 2021 19:55:52    S.O. News Service

کاروار 24 جون (ایس او نیوز) مکان کا مرمتی کا کام کرنے  کے دوران اچانک دیوار گرجانے سے  ایک  مزدور دیوار کے اندر دب  کر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو بچالیا گیا۔ واردات کاروار تعلقہ کے سداشیو گڑھ  کے ویشاواڑا  میں جمعرات کو پیش آئی۔

بتایا گیا ہے کہ  تُلسی بائی کی   ملکیت والے مکان کے  اوپری حصے کو  جُدا کرکے  دیوار کو درست کیا جارہا تھا، غالباً بارش سے بھیگی ہونے کی وجہ سے اچانک دیوار گرگئی، جس کے نتیجے میں دو مزدور دیوار کے پتھروں کے اندرد ب گئے۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ کے عملہ کو خبر کی گئی، جنہوں نے آتے ہی پتھروں کو ہٹاتے ہوئے ایک مزدور کو زندہ بچالیا۔ البتہ دوسرے مزدور کے اوپر بھاری پتھر گرنے کی وجہ سے اُس  کو بچایا نہ جاسکا اور اُس نے وہی دم توڑ دیا۔

مرنے والے کی شناخت باگلکوٹ کے رہنے والے  سنگپّا سونگار (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے مزدور کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

چیتاکول پولس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے  اور پولس تھانہ میں شکایت درج کرلی  گئی ہے۔

 


Share: