کمٹہ:25/ فروری (ایس اؤنیوز)آچاریہ پالی ٹکنک بنگلورو کے میدان میں منعقدہ ریاستی سطح کے پالی ٹکنک کالجوں کے مابین ہوئے کھیل مقابلوں میں کمٹہ کی ودھیادھیراج پالی ٹکنک کالج کے 5طلبا نے بہترین کھیل کا پرفارمنس پیش کیا۔ ان میں سے ایک طالب علم نیشنل لیول کے لئے منتخب ہواہے۔
کالج کے شعبہ کمپیوٹر سائنس فائنل ائیر کے سندیش رمیش نائک نے جاولین تھرو میں دوسرامقام حاصل کرتے ہوئے قومی سطح کے لئے منتخب ہوئے اور سلور میڈل سے نوازے گئے۔ کالج کی طرف سے فیضان قاضٰ ، سگم شیٹھ، فیصل سید اور سانکیت نائک شریک ہوئے تھے۔کینرا کالج سوسائٹی کی انتظامیہ اور دیگر عہدیداران نے حصہ لئے طلبا اور قومی سطح پر منتخب ہونےو الے متعلم کو مبارکباد ی پیش کی ہے۔