ترووننت پورم،2؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کورونا وائرس کی وباکے بعد نو ماہ تک بند رہنے کے بعد کیرالہ میں اسکول دوبارہ کھول دیئے گئے اور اتنے دنوں کے بعد اسکول جانے والے طلباء میں جوش و خروش پایا گیا۔
تاہم جمعہ کے روزجزوی طورپرکھلے اسکولوں میں صفائی ستھرائی ، ماسک پہننے،معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے اور بار بار ہاتھ دھونے جیسے رہنما اصولوں کی تعمیل پر توجہ دی گئی۔حکومت کی ہدایت پر کیرالہ کے اسکولوں میں دسویں اور بارہویں جماعتیں محدود گھنٹوں کے لیے کھول دی گئیں۔ تاہم ، کچھ طلباء نے دوسرے طلبہ سے فاصلہ برقرار رکھنے اور صرف ایک طالب علم کو بینچ پر بیٹھنے کی سخت ہدایات کی وجہ سے مایوسی کا اظہار کیاہے۔ان نو مہینوں میں کیرل انفراسٹرکچر اینڈ ٹکنالوجی فار ایجوکیشن (KITE) کے توسط سے آن لائن کلاسز میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔م
حکمہ عمومی تعلیم نے اپنے رہنما خطوط میں واضح طور پر کہا ہے کہ ایک وقت میں صرف 50 فیصد طلباء کو اسکولوں میں اجازت دی جانی چاہیے اورپہلے ہفتے میں صرف ایک طالب علم کو کلاس روموں میں بنچ پر بٹھایا جانا چاہیے۔