ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان ایسا ملک جہاں مذہب اور سیاست کو الگ کرنا، انتہائی مشکل: امریکی رپورٹ میں انکشاف

ہندوستان ایسا ملک جہاں مذہب اور سیاست کو الگ کرنا، انتہائی مشکل: امریکی رپورٹ میں انکشاف

Tue, 30 Apr 2019 21:10:18    S.O. News Service

واشنگٹن،30 اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکہ کی وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کمیشن نے ہندوستان کو ایسا ملک بتایا ہے جہاں مذہب اور سیاست کو الگ کرنے انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی الزام لگایا کہ ہندوستان میں 2018 میں بھی مذہبی آزادی کم ہوئی۔بین الاقوامی مذہبی آزادی کے امریکی کمیشن نے بین الاقوامی مذہبی آزادی پر اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ کئی ممالک میں جہاں اس نے 2018 میں مذہبی آزادی کی حالت کی خرابی کا پتہ چلا وہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذہب کاسیاست اور سیکورائزیشن بھی بڑھا ہے یو ایس سی آئی آر ایف نے کہاکہ مثال کے طور پر ہندوستان جیسے ملک میں مذہب اور سیاست کو الگ کرنا مسلسل مشکل ہوتا جا رہا ہے یہ ایسے حربے ہیں جو کبھی کبھی ایسے لوگوں کی منشا بن جاتی ہے جو بعض مذہبی کمیونٹیز کے حقوق کو محدود کرنے اور ان کے خلاف امتیازی سلوک کرنا چاہتے ہیں۔ہندوستان کا ذکر کئے بغیر رپورٹ میں کہا گیا کہ جو حکومتیں ان استحصال کو برداشت کرتی ہیں یا اس کو فروغ دیتی ہیں وہ اکثراندرونی معاملات میں مداخلت کا نام دے کر اس سے بچنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ہندوستان نے اس سے پہلے مذہبی آزادی پر یو ایس سی آئی آر ایف کی رپورٹ کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا تھا کہ اس گروپ کی کوئی حیثیت نہیں ہے کہ وہ آئینی اعتبار سے محفوظ شہریوں کے حقوق پر کوئی فیصلہ یا تبصرہ کر سکے۔
 


Share: