ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / 21آپ ممبران اسمبلی کو ملی سہولیات پر الیکشن کمیشن نے دہلی حکومت سے مانگی تفصیلات

21آپ ممبران اسمبلی کو ملی سہولیات پر الیکشن کمیشن نے دہلی حکومت سے مانگی تفصیلات

Thu, 30 Jun 2016 19:44:25    S.O. News Service

نئی دہلی، 30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )الیکشن کمیشن فائدہ کے عہدے پر بنے رہنے کی وجہ سے نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر پارلیمانی سیکریٹریز کے طور پر مقرر آپ کے 21ممبران اسمبلی کا موقف سننے کی تیاری کر رہا ہے اور اس درمیان اس نے دہلی حکومت سے ان ممبران اسمبلی کو دستیاب کرائی گئی سہولیات اور ان کے کام کاج کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہے۔دہلی کے چیف سکریٹری کو لکھے ایک خط میں کمیشن نے پارلیمانی سیکریٹریز کے طور پر ان کے لئے دستیاب کرائی جا رہی سہولیات کے بارے میں معلومات مانگی ہے۔کمیشن نے پارلیمانی سیکرٹریز کے طور پر ان کے کام کاج کی تفصیلات بھی طلب کی ہے۔دہلی حکومت کے اس سلسلے میں دئے جانے والے جواب سے کمیشن کو 14جولائی سے ذاتی طور پر ان کی بات سننے کے عمل کو شروع کرنے سے قبل ایک رائے بنانے میں مدد ملے گی۔ایک وکیل نے کمیشن کے سامنے درخواست دائر کرکے انہیں اس بنیاد پر معطل کئے جانے کی مانگ کی تھی کہ ممبر اسمبلی فائدہ کا عہدہ حاصل نہیں کر سکتے۔اس کے بعد اسمبلی کے 21ارکان نے ذاتی طور پر اپنی بات رکھنے کی اجازت دئے جانے کی اپیل کی تھی۔ممبران اسمبلی کا یہ کہنا ہے کہ دہلی میں پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے کے لئے کوئی الاؤنس نہیں ملتا یا کسی قسم کے کوئی حق انہیں نہیں ہوتا۔گزشتہ سال مارچ میں وزیر اعلی اروند کجریوال نے دہلی حکومت کے وزراء کی مدد کے لئے 21ممبران اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا تھا۔آپ حکومت نے اس کے بعد 1997کے دہلی اسمبلی اراکین(نااہلی )ایکٹ میں ترمیم کر کے سابق اثرات سے اسے قانونی منظوری دینے کی مانگ کی تھی۔گزشتہ سال جون میں اس سلسلے میں منظور بل کو مرکزی حکومت کے پاس بھیجا گیا تھا لیکن صدر پرنب مکھرجی نے اس پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔الیکشن کمیشن نے صدر کے رخ کا نوٹس لیا ہے۔


Share: