ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  ایس پی لیڈر کے قتل معاملہ میں تین گرفتار

 ایس پی لیڈر کے قتل معاملہ میں تین گرفتار

Thu, 13 Jun 2019 12:18:00    S.O. News Service

نوئیڈا  13/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) ایس پی لیڈر رام ٹیک کٹاریا کا 31 مئی کو دن دہاڑے گولی مار کر کئے گئے قتل کے معاملے میں پولیس نے بدھ کو تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ قتل پرانی رنجش کی وجہ سے کیا گیا تھا۔ایس پی دیہی ونیت جیسوال نے بتایا کہ 31 مئی کو تھانہ دادری علاقے میں سماج وادی پارٹی کے دادری اسمبلی اسپیکر رام ٹیک کٹاریا کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں سات افراد کو نامزد کرتے ہوئے مہلوک کے لواحقین نے تھانہ دادری میں قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ایس پی نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کر رہی تھانہ دادری پولیس نے اس واقعہ میں شامل مبینہ تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس واقعہ میں کچھ اور لوگ بھی شامل ہیں، جن کی پولیس تلاش کر رہی ہے۔ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے پاس سے پولیس نے قتل میں استعمال کیا جانے والا آلہئ قتل(ہتھیار) بھی برآمد کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا ہے کہ سال 2019   کے جنوری ماہ میں اہم ملزم بلیسر کے بھائی رمیش کی لاش ڈسٹرکٹ علی گڑھ میں ریلوے ٹریک پر ملی تھی۔اس صورت میں بلیسر نے رام ٹیک کٹاریا اور ان کے لواحقین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا، لیکن پولیس نے تحقیقات میں یہ معاملہ ایکسیڈنٹ کا پایا۔ انہوں نے بتایا کہ بلیسر اس بات کو لے رام ٹیک سے نالاں تھا، اسے شک تھا کہ اپنے سیاسی رسوخ کے  باعث رام ٹیک اس کابھی قتل کروا دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بھائی کی موت کا بدلہ لینے  کی غرض سے  ہی بلیسر نے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔ 


Share: