بیدر،17/اکتوبر(ایس او نیوز/محمدامین نواز)قدیم شہر بیدر میں واقع محبوب گنج (قدیم ترکاری مارکیٹ)سنگار باغ میں ایک کپاس کے گودام میں آگ لگنے کے باعث سارا گودام جل کر خاکستر ہوگیا۔مذکروہ کپاس کے گودام کے مالک عبدالصمد ہیں۔جناب عبدالصمد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گودام میں 12لاکھ روپیے سے زائد مالیت کا کپاس رکھے تھے۔گذشتہ رات یعنی3بجے انکے گودام کو آگ لگنے کی اطلاع گودام کے آس پاس کے افراد نے انھیں دی۔فورح طورپر فائربرگیڈ عملہ کو فون کیا گیا۔فائر برگیڈ کا عملہ تقریبا6گھنٹے تک آگ کو قابو پانے کیلئے اپنی تین گاڑیوں کے ساتھ کی کوشش کی‘مگر سارا کپا س گودام جل کر خاکستر ہوگیا۔گودام کے مالک جناب عبدالصمد نے فائر بریگیڈ آفیسر کے پاس شکایت درج کروائی ہے کہ ان کے گودام میں تقریبا12لاکھ سے زائد کی کپاس تھی جو جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔