ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  13 دسمبر: پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کا دن

 13 دسمبر: پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کا دن

Thu, 12 Dec 2019 23:37:20    S.O. News Service

نئی دہلی/ 12 دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) 13 دسمبر کا دن تاریخ میں ملک و بیرون ملک کئی بڑے واقعات کے ساتھ درج ہے۔ 2001 میں 13 اگست کی صبح دہشت گردی کا کالا سایہ ملک کی جمہوریت کی دہلیز تک آ پہنچا تھا۔ ملک کے دارالحکومت کے انتہائی محفوظ مانے جانے والے علاقے میں شان سے کھڑی پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت میں گھسنے کے لئے دہشت گردوں نے سفید رنگ کی کار کا استعمال کیا اور سکیورٹی کو چکمہ دینے میں کامیاب رہے، لیکن ان کے قدم جمہوریت کے شوالہ کو پراگندہ کرتے اس سے پہلے ہی سیکورٹی فورسز نے انہیں ڈھیر کر دیا۔13دسمبر کا دن دہشت گردی سے منسلک ایک اور واقعہ کا بھی گواہ ہے۔ 1989 میں دہشت گردوں نے جیل میں بند اپنے کچھ ساتھیوں کو رہا کرانے کے لئے ملک کے اس وقت کے وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی کو اغوا کر لیا تھا، حکومت نے 13 دسمبر کو دہشت گردوں کی مانگ کو تسلیم کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو رہا کر دیا۔ دنیا کی تاریخ میں 13 دسمبر کی تاریخ میں درج دیگر اہم واقعات کا سلسلہ وار تفصیلات اس طرح ہے۔سکھ گرو تیغ بہادر جی کو دہلی میں قتل کیا گیا۔1772: نارائن راؤ ستارا کے پیشوا بنے۔ 1921: پرنس آف ویلز نے بنارس ہندو یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔1921: واشنگٹن کانفرنس کے دوران امریکہ، برطانیہ، جاپان اور فرانس کے درمیان چار پاور معاہدے پر دستخط ہوئے۔اس میں کسی بڑے سوال پر دو ارکان میں تنازعہ ہونے پر چاروں ممالک سے مشورہ کرنے کا انتظام کیا گیا۔


Share: