ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئین مٹانے کی سازش کرنے والوں کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے:راہل گاندھی

آئین مٹانے کی سازش کرنے والوں کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے:راہل گاندھی

Tue, 27 Nov 2018 12:17:22    S.O. News Service

نئی دہلی،27نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے یوم آئین کے موقع پر پیر کو نریندر مودی حکومت پر بالواسطہ طور پر حملہ بولا اور کہا کہ آئین کو مٹانے کی سازش کرنے والوں کو ان کی پارٹی کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان کا آئین ہماری جدوجہد اور وجود دونوں کی شناخت ہے،یہ ہمارادرشن ہے،ہم اس پر فخر کرتے ہیں،ہماری رگ رگ میں اس کا رنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کو مٹانے کی سازش کرنے والے یہ جان لیں کہ نہ تو ایسا کرنے کی ان کی حیثیت ہے، نہ کانگریس پارٹی اور میں کبھی انہیں ایسا کرنے دیں گے۔ہر سال 26نومبریوم آئین کے طور پر منایا جاتا ہے۔


Share: