ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آبروریزی معاملہ: سپریم کورٹ نے فلم پیپلی لائیو کے ڈائریکٹر محمود فاروقی کوکیابری

آبروریزی معاملہ: سپریم کورٹ نے فلم پیپلی لائیو کے ڈائریکٹر محمود فاروقی کوکیابری

Sat, 20 Jan 2018 11:32:52    S.O. News Service

نئی دہلی ،19؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے جمعہ کو دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے عصمت دری کے معاملے میں ملزم فلم پیپلی لائیو کے ڈائریکٹر محمود فاروقی کوبری کر دیا ہے۔امریکی خاتون نے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔عدالت کا کہنا ہے کہ عورت کی طرف پیش کئے گئے ثبوتوں میں قابل اعتماد نہیں ہے۔کورٹ نے پوچھا کہ عصمت دری کے کتنے ایسے معاملے سامنے آئے ہیں جس میں متاثرہ اپنے ملزم کے تئیں محبت ظاہر کرنے کے لئے خط لکھتی ہے۔اس صورت میں کورٹ نے کہا کہ ہم ہائی کورٹ کے فیصلے میں مداخلت نہیں کریں گے۔یہ کافی اچھے طریقے سے لکھا گیا فیصلہ ہے۔ستمبر 2017 میں دہلی کی ہائی کورٹ نے کمال فاروقی کو بری کر دیا تھا۔کورٹ نے انہیں شک کا فائدہ دیا تھا کیونکہ متاثرہ کے بیان قابل اعتماد نہیں ہیں۔جسٹس اشوتوش کمار نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا تھا جس میں کمال کو سات سال قید کی سزا دی گئی تھی۔ان پر 30 سال کی امریکی لڑکی نے دہلی کے گھر میں مارچ 2015 میں عصمت دری کرنے کا الزام لگایا تھا۔اپنے85صفحات کے فیصلے میں ہائی کورٹ نے فاروقی کو بری کر دیا تھا۔اپنے حکم میں عدالت نے کہا کہ عورت کی گواہی قابل اعتماد نہیں ہے اور اسی وجہ سے ملزم کو شک کا فائدہ دیا جا سکتا ہے۔اگر اس طرح کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے، تو یہ استغاثہ کی رضامندی سے ہوا ہے یا نہیں ، اس کا شک ہے۔فاروقی نے ٹرائل کورٹ سے خود کو ملی سزا کو چیلنج کیا تھا۔بحث کے دوران فاروقی کے وکیل نے بتایا تھا کہ اس دن اس طرح کاکوئی واقعہ نہیں پیش آیا تھا۔ اس کے لئے انہوں نے اپنے موکل اور متاثرہ کے درمیان ہوئے میسج کے ذریعہ ہوئی بات چیت کو پیش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دونوں جنوری 2015 سے ریلیشن شپ میں تھے۔


Share: