انکولہ:15؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے آندلے کے بزرگ جوڑے قتل معاملے کو سلجھاتے ہوئے پولس نے ملزموں سے 165 گرام سونے کے زیورات، 64730روپئے نقد ، قتل کے لئے استعمال کی گئی کار اور دیگر اشیاء کو ضبط کرتےہوئے ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔
سُکیش چندرو نایک آندلے، وینکٹ راجپا ، ناگراج ، بھرت نامی ملزموں نے قتل کو انجام دیا ہے۔ پولس نے ملزموں پر دفعہ 396، 302، 457، 380، 201آئی پی ایس کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔ ملزموں کے خلاف انکولہ پولس تھانے میں 10تولہ سونے کے زیورات اور 2لاکھ روپئے نقد لوٹ کر والدین کو قتل کئے جانے کے متعلق مقتول کے بچوں نے کیس درج کیا تھا۔ قتل معاملے کے بعد ہرایک خوف کے ماحول میں جی رہاتھا، معاملے کو چیلنج کے طورپر قبول کرتےہوئے محکمہ پولس نے ایس پی شیوپرکاش دیوراج کی ہدایات اور ایڈیشنل ایس پی گوپال بیاکوڈ کی رہنمائی میں کاروار ڈی وائی ایس پی شنکر ماریہال کی قیادت میں انکولہ پولس تھانہ ایس آئی کرشنانند نایک، کاروار پولس سرکل انسپکٹر سنتوش کمار شٹی ، انکولہ تھانہ ایس آئی ای سی سنپت کی خصوصی تفتیش اور جانچ کارروائی میں شریک تھے۔ پولس اہلکار اور عملہ ملزمان کی گرفتاری میں بڑی مستعدی کے ساتھ شریک ہوتے ہوئے معاملے کو سلجھایا ہے۔ صرف اس قتل معاملےمیں نہیں ملزمان دیگر کارستانیوں میں بھی ملوث ہونے کے امکانات ہونے کی وجہ سے جانچ جاری رہنے کی پولس ذرائع نے اطلاع دی ہے۔