ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش میں ’راون راج‘، یوگی حکومت کو برخاست کیاجائے:کانگریس

اتر پردیش میں ’راون راج‘، یوگی حکومت کو برخاست کیاجائے:کانگریس

Thu, 12 Apr 2018 11:37:19    S.O. News Service

لکھنو،11اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے اناؤ میں ہوئے اجتماعی عصمت دری معاملے میں کانگریس نے ریاستی حکومت پر عورت کی حفاظت میں ناکام رہنے کا الزام لگایا اور ریاستی حکومت کو’راون راج‘قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو برخاست کرنے کی مانگ کی۔کانگریس کے اہم ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہاکہ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت راون کی حکومت ہے جو عورت کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی ہے۔یوگی کو اب وزیر اعلی کے عہدے پر بنے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔وزیر اعلی کو فوری طورپر برخاست کر دیا جانا چاہئے۔اناؤ کی 18 سال کی لڑکی نے بانگرمؤ کے بی جے پی ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر اور ان کے بھائیوں پر اجتماعی عصمت دری کا الزام لگایا تھا۔متاثرہ کے والد کی اناؤ میں پولیس حراست میں پیر کو موت ہو گئی تھی۔اس کے بعد لڑکی نے الزام لگایا کہ بی جے پی ممبر اسمبلی کے اشارے پر ضلع جیل میں یہ قتل ہوا ہے۔پولیس نے اس اجتماعی عصمت دری کیس میں منگل کو بی جے پی ممبر اسمبلی کے بھائی اتل سنگھ کو گرفتار کیا تھا۔اس سے پہلے ایک الگ ٹویٹس میں کانگریس نے کہاکہ یہ حیرت انگیز ہے کہ یوگی حکومت نے بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر کے خلاف عصمت دری کا معاملہ واپس لے لیا ہے۔حکومت کا یہ قدم ملک میں مجرموں کے حوصلے بلند کرے گا اور خواتین کی حفاظت کو خطرے میں ڈالے گا۔اتر پردیش میں خواتین کے خلاف جرائم تیزی سے بڑھے ہیں۔کانگریس نے اس ٹویٹس میں ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اتر پردیش حکومت نے سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیانند کے خلاف عصمت دری اور اغوا کا کیس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لکھنؤ میں ریاستی حکومت کے ترجمان سدھارتھ سنگھ نے بتایا کہ حالانکہ ریاستی حکومت نے کیس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس کا حتمی حل عدالت میں ہوگا۔چنمیانند کے آشرم میں چند سال گزارنے والی ایک لڑکی کی شکایت پر ان کے خلاف30نومبر 2011کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔


Share: