لکھنؤ ،28؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کی حکومت نے آج 10 سینئر آئی پی ایس افسروں کا تبادلہ کیا ہے۔ریاستی حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پولیس ڈائریکٹر جنرل کے دفتر سے منسلک ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل برج راج کو بدعنوانی کا سراغ لگانے کے لئے لکھنؤ میں ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔جرم تحقیق محکمہ کی کرائم برانچ میں ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل انجو گپتا کو خواتین احترام سیل (1090) لکھنؤ میں ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل بنایا گیا ہے۔ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل رسد ستیندر کمار کو انجو کی جگہ جرم تحقیق کے سیکشن میں بھیجا گیا ہے۔سی بی سی آئی ڈی میں ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل سنیل گپتا کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر پولیس اکیڈمی مرادآباد میں اسی عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔وہ کے ایس پی کمار کی جگہ لیں گے، جنہیں ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر نئی تعیناتی کی گئی ہے۔خواتین احترام سیل(1090) لکھنؤ میں آئی جی نونیت سکیرا کو عمارت اور بہبود ہیڈکوارٹر (الہ آباد) میں آئی جی بنایا گیا ہے۔پولیس ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹر سے منسلک آئی جی وجے پرکاش کو ریلوے (لکھنؤ)کا آئی جی بنایا گیا ہے۔ریلوے (الہ آباد) میں تعینات آئی جی بھجنی رام مینا کو مسلح ٹریننگ سینٹر (سیتاپور) میں اسی عہدے پر نئی تعیناتی کی گئی ہے۔ایس ٹی ایف نوئیڈا میں تعینات آئی جی لکشمی سنگھ کو پولیس ٹریننگ سینٹر، میرٹھ میں آئی جی کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔اترپردیش پولیس بھرتی اور ترقی بورڈ میں آئی جی سنجے کاکڑ کو کرانا اور بجٹ پولیس ہیڈکوارٹر (الہ آباد)میں آئی جی کے عہدے پر بھیجا گیا ہے۔