ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش کے شاملی ضلع میں خاتون کے ساتھ عصمت دری

اتر پردیش کے شاملی ضلع میں خاتون کے ساتھ عصمت دری

Sat, 21 Jul 2018 23:17:57    S.O. News Service

مظفرنگر،21جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے شاملی ضلع کے ایک گاؤں میں 30سالہ خاتون سے مبینہ طور پر ایک شخص کی طرف سے عصمت دری کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس نے آج یہ معلومات دی۔ماڈل منڈی تھانہ انچارج پرنس شرما نے کہا کہ یہ واردات جمعرات کو گوہرپر گاؤں میں ہوئی۔ملزم کے دو دوستوں پر اس پوری واردات کے ویڈیو بنانے کا الزام ہے۔شرما نے کہا کہ تینوں ملزم فرار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خاتون بیہوشی کی حالت میں ملی تھی اور پولیس کی ایک ٹیم نے اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ہوش میں آنے کے بعد عورت کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ اس کو زبردستی جنگل کے علاقے میں لے جایا گیا اور وہاں ایک شخص نے اس کے ساتھ عصمت دری کی۔ملزم کے دو دوستوں نے اس کی پٹائی کی اور مکمل واقعہ کا ویڈیو بھی بنایا۔


Share: