ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اترپردیش ضمنی انتخابات جیسے نتائج پھر نہیں آئیں گے:راج ناتھ سنگھ

اترپردیش ضمنی انتخابات جیسے نتائج پھر نہیں آئیں گے:راج ناتھ سنگھ

Sun, 18 Mar 2018 12:08:42    S.O. News Service

نئی دہلی17 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ اتر پردیش لوک سبھا ضمنی انتخابات میں اپنی شکست سے بی جے پی نے سبق سیکھا ہے اور اسے یقینی بنانے کے لیے کام کرے گی کہ آگے اس طرح کا نتیجہ نہیں آئے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ نے یہاں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہو گیا، آگے نہیں ہو گا۔ ہمیں پتہ چلا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کی جانب سے خالی کی گئی لوک سبھا سیٹ بالترتیب گورکھپور اور پھول پور پر حالیہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو سماج وادی پارٹی سے ذلت آمیزشکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ یہ نتائج ہمارے لیے’ سبق ‘ہیں اور انہوں نے ایس پی۔بی ایس پی اتحاد کو سمجھنے میں ناکام رہنے اور انتہائی خود اعتمادی کو شکست کی وجہ قراردیا۔ راہل گاندھی کے بارے میں پوچھنے پر وزیر داخلہ نے کہا کہ کانگریس صدر کی طرف سے حکومت پر تنقید کرنے کے باوجود یہ وقت ہی بتائے گا کہ کس کے خلاف بھارت اٹھ کھڑا ہوا ہے۔راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ وہ ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں اور وہ باتیں کہتے رہیں گے؛ لیکن صرف وقت ہی بتائے گا کہ ملک کس کے خلاف کھڑا ہو رہا ہے۔ یہ پوچھنے پر کہ اگر وہ وزیر اعظم بنتے ہیں تو کیا کریں گے، اس پر سنگھ نے کہا کہ وہ بہت ہی خصوصیت کے حامل شخص نہیں ہیں؛لیکن اگر کسی کو موقع دیا جاتا ہے تو اسے پورا کرنا چاہئے۔ ہمارے وزیر اعظم مودی قابلِ ستائش کام کر رہے ہیں۔


Share: