ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اترپردیش:مالداروں میں ہیما مالنی سرفہرست

اترپردیش:مالداروں میں ہیما مالنی سرفہرست

Sun, 14 Apr 2019 21:00:50    S.O. News Service

لکھنؤ،14؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اترپردیش میں دوسرے مرحلے کے تحت معروف پارٹیوں کے تمام امیدواروں میں سے 23 فیصد امیدواروں نے اپنے حلف نامہ میں اپنے اوپر درج کرمنل مقدمے کا اعتراف کیا ہے وہیں بالی ووڈ اداکارہ ومتھرا سے بی جے پی کی امیدواردوسرے مرحلے کے 85امیدواروں میں سب سے مالدار ہیں۔اے ڈی آر(اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک رفارم)اور یو پی الیکشن واچ کے ذریعہ جاری رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے کے تحت اترپردیش کی آٹھ سیٹوں کے لئے کل 85 امیدوارانتخابی میدان میں ہیں۔ان میں سے 83 امیدواروں کے خلاف تفتیش اس بات کو بتاتی ہے کہ 19 امیدواریا23فیصدامیدواروں نے اپنے خلاف مجرمانہ مقدمات کو قبول کیا ہے جن میں سے 14 امیدواروں یا 17 فیصد نے اپنے خلاف سخت جرائم کو قبول کیا ہے۔


Share: