کاروار:16؍ فروری (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع کے اڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر راجو کے موگویر کو تقرر کرتےہوئے ریاستی حکومت نے حکم جاری کیاہے۔ اترکنڑا ضلع کے اڈیشنل ڈی سی کرشنا مورتی کے ایچ کو دکشن کنڑا ضلع تبادلہ کیاگیا تو یہ عہدہ خالی ہوگیا تھا جس پر راجو موگویر کا تقرر ہواہے۔ راجو موگویر کوڈگ ضلع اڈیشنل ڈی سی کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے۔ خیال رہےکہ اس سے قبل راجو موگویر بھٹکل اور سرسی میں تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر اور منگلورو یونیورسٹی کے رجسٹرار کے طورپر خد مات انجام دے چکے ہیں۔