ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع میں نوجوانوں سے زیادہ عمر رسیدہ اور مردوں سےزیادہ خواتین ووٹر س : ضلع میں کل 11.38رائے دہندگا ن میں صرف 24234نوجوان ووٹرس

اترکنڑا ضلع میں نوجوانوں سے زیادہ عمر رسیدہ اور مردوں سےزیادہ خواتین ووٹر س : ضلع میں کل 11.38رائے دہندگا ن میں صرف 24234نوجوان ووٹرس

Wed, 22 Mar 2023 19:55:38    S.O. News Service

کاروار:22؍ مارچ (ایس اؤ نیوز )اترکنڑا ضلع میں نوجوان رائےدہندگان سےزیادہ عمر رسیدہ ووٹر ہی زیادہ ہیں۔ 11.38لاکھ ووٹروں میں 18سے 20سال کی عمروالے ووٹروں کی تعداد 24234ہے  کل ووٹروں میں ان کی شرح صرف2.05فی صد ہے۔ تعجب خیز یہ ہےکہ ان سے 80سال سے زائد عمروالےووٹروں کی تعداد 27399ہے۔ یعنی ضلع میں نوجوانوں سےزیادہ معمر ووٹرس زیادہ ہیں۔

اترکنڑا ضلع انتظامیہ نے اگلے ہونےوالےودھان سبھا انتخابات کو لےکر ووٹروں کی جانکاری دی ہے۔ اترکنڑا ضلع میں اسی 3مارچ کو ختم ہونےوالی جانکاری کےمطابق ضلع میں کل 11،83،461رائے دہندگان ہیں۔ رواںسال 5جنوری کو شائع کئےگئے ووٹر لسٹ کےساتھ  ضلع کی مجموعی آبادی کا موازنہ کرتےہیں تو ضلع میں کل رائےدہندگان کی شرح 76.02بنتی ہے۔

نوجوانوں میں بے حسی ؟: اترکنڑا ضلع کےنوجوان ووٹر اپنا نام ووٹر لسٹ میں رجسٹرکرانےمیں بہت بےحسی پائے جانے کی  بات کہی جارہی ہے۔ سال 2018میں 6ودھان سبھاحلقوں میں کل 1133600رائےدہندگان تھے۔ جن میں نوجوان ووٹروں کی تعداد 20518تھی کل ووٹروں سے موازنہ کریں تو نوجوان ووٹروں کی شرح 1.76 فی صد بنتی ہے۔ گذشتہ پانچ برسوں میں 18سے 20عمر والے ووٹروں کی تعداد میں صرف 3716اضافہ ہواہے یعنی صرف 0.26فی صد ہے۔ الیکشن کمیشن نے گذشتہ سال نومبر میں ان کے لئے خصوصی مہم بھی چلائی تھی۔ لیکن امید کے مطابق رجسٹریشن نہیں ہونےسےنوجوانوں میں بےحسی کی بات کہی جارہی ہے۔ 2011کی مردشماری کےمطابق ضلع میں 14.37لاکھ آبادی تھی  جو اب 15.74لاکھ ہونے کا اندازہ لگایاگیا ہے۔ یعنی قریب 1لاکھ آبادی کے بڑھوتری کی بات کہی جارہی ہے۔ لیکن کیا بات ہےکہ نوجوان ووٹروں کی تعداد میں اضافہ نہیں دیکھاجارہاہے۔ ضلع میں 80سے زائد عمر والے  ووٹرس کی تعداد 27399 تھی جو 2018میں 24325ہوگئی تھی ۔ اپاہج ووٹروں کی تعداد 14724ہے ۔ ضلع میں 6تھرڈ جنڈر ووٹر ہیں 1274سیواووٹرس ہیں۔

مردوں سے زیادہ خواتین  ووٹر: سال 2018سے ابھی تک اترکنڑا ضلع میں مردوں سے زیادہ خواتین ووٹرس کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔ خواتین ووٹرس سال 2018میں 559974تھے تو سال 2023میں 589211ہوگئےہیں  اس طرح کل 29237خواتین رائے دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔ اسی طرح سال 2018میں 573626مرد ووٹر تھے تو سال 2023میں ان کی تعداد 594244ہےیعنی صرف 20618مرد ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔ ضلع میں سال 2023تک کل 206188رائے دہندگان میں بڑھوتری ہوئی ہے۔ مردوں سےخواتین کا موازنہ کریں تو 8619خاتون رائے دہندگان زیادہ ہیں۔

ضلع کے 30 پولنگ بوتھ پر خواتین کی نگرانی :اترکنڑا ضلع کے کل 1435پولنگ بوتھ میں سے 30رائےدہی مراکز پر مکمل خواتین کی نگرانی ہوگی۔ 199پولنگ بوتھ حساس مانے گئے ہیں تو 55رائے دہی مراکز میں پولنگ کےلئے مشکل حالات ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔ کل 1548ووٹرس کو پولنگ کے لئے تکلیف ہوسکتی ہے اور اس طرح مشکل ہونےو الے 132ووٹرس کی نشان دہی کئےجانے کی اترکنڑا ضلع الیکشن کمشنر ، ڈی سی پربھولنگ کولیکٹی نے جانکاری دی۔ یہاں میڈیا سےبات کرتےہوئے ڈی سی نےبتایا کہ 30پولنگ بوتھ پر خواتین ، 12پولنگ بوتھ میں سےایک پولنگ بوتھ اپاہج اور نوجوان نگرانی کریں گےاور12مثالی پولنگ بوتھ کے طورپر نشان دہی کرنےکی جانکاری دی ۔

25چک پوسٹ: انتخابات کے دوران ضلع میں کل 25چک پوسٹ تشکیل دئیے گئےہیں۔ ان میں ہلیال میں 1 اور کاروار میں 2بین ریاستی چک پوسٹ ہونگے تو ہلیال میں 4، بھٹکل، سرسی  میں فی کس 2، یلاپور میں 6بین الاضلاع چک پوسٹ ہونگے۔ اسی طرح ہلیال میں 2، کاروار میں 1،کمٹہ میں 3، بھٹکل ، سرسی میں فی کس 1چک پوسٹ کھولے جائیں گے۔

1435پولنگ بوتھ: ضلع میں کل 1435پولنگ بوتھ ہیں ۔ شہری علاقے میں 1122اور دیہی علاقوں میں 313پولنگ بوتھ ہیں۔ سرسی میں 67، کاروار میں 66،ہلیال میں 57، بھٹکل میں 54، کمٹہ میں 38اور یلاپور میں 31پولنگ بوتھ شہری علاقوں میں ہیں۔ مجموعی طورپر ہلیال میں 215، کاروار میں 262، کمٹہ میں 215، بھٹکل میں 248، سرسی میں 264اور یلاپور میں 231رائے دہی مراکز ہونے کی ڈی سینے جانکاری دی ۔

1015راؤڑی شیٹر:اترکنڑا ضلع میں کل 1015راؤڑی شیٹر ہیں جن میں سے 3کو سرحد پار کیاگیا ہے۔ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کےلئے محکمہ پولس کی طرف سے مکمل تیاری کرلی گئی ہے اور ہرطرف کڑی نگرانی رکھنےکی ایس پی وشنو وردھن نے جانکار ی دی۔

سوشیل میڈیا پر نگاہ : انتخابات کے دوران ضلع کے سوشیل میڈیا پر بھی کڑی نگاہ رکھی جائےگی۔ اگر کسی کےمتعلق کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو میڈیا کمیٹی کارروائی کرنےکی ڈی سی نے جانکاری دی ۔

 


Share: