ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع کے مختلف مقامات پر زمین کھسکنے کی رپورٹ ایک ماہ میں حکومت کو سونپی جائے گی : سائنس دان کمل کمار

اترکنڑا ضلع کے مختلف مقامات پر زمین کھسکنے کی رپورٹ ایک ماہ میں حکومت کو سونپی جائے گی : سائنس دان کمل کمار

Wed, 15 Sep 2021 19:21:26    S.O. News Service

کاروار: 15؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) حالیہ برس اترکنڑا ضلع کے مختلف مقامات پر زمین کھسکنے کے واقعات کے وجوہات کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔ ایک مہینےکے اندر پرائمری رپورٹ سونپے جانے کی بھارت اراضی سائنس تحقیقاتی (جی ایس آئی ) ادارے کے سائنس دان کمل کمار نے جانکاری دی ۔

وہ یہاں تعلقہ کے کوڈسلی آبی ڈیم کے قریب پہاڑ کھسکنے والے مقام کا اپنی ٹیم کے ساتھ دورہ کرتےہوئے معائنہ کرنے پہنچے تھے۔

ماہرین کی ٹیم ڈیم کے دونوں کناروں پر کھسکے مقامات کا معائنہ کرنے کے بعد انہوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں بتایا کہ ضلع کے مختلف مقامات سے جمع کی گئی مٹی اور پتھر حیدرآباد کی لائبریری کو لے جائیں گے۔ متعلقہ مقامات کی سٹلائٹ تصویریں ،زیر زمین پانی کی صورت حال، جولائی ماہ میں ہونے والی بارش کی معلومات کاتفصیلی مطالعہ و جائزہ لیاجائے گا، پھر اسی پر منحصر رپورٹ تیار کی جائے گی۔

2018-2019 میں جب اسی طرح کا سروے کیاگیا تھاتو کم، درمیانی اور زائد زمین کھسکنے والے علاقوں کی نشاندہی کی گئی تھی، متعلقہ علاقوں میں مٹی کھسکنے کو لےکر بڑےپیمانےپر چار مطالعات کئے گئے تھے، اس کی رپورٹ تیار ہے۔متعلقہ رپورٹ شائع ہوجانے کے بعد اترکنڑا ضلع کے زمین کھسکنے سے موازنہ یا دونوں کے درمیان کیا فرق ہے اس کا پتہ لگانا ممکنات میں سے ہونے کا کمل کمار نے خیال ظاہرکیا۔


Share: