ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اترکھنڈ کے مسلم گاؤں کو اجاڑنے کی کوشش

اترکھنڈ کے مسلم گاؤں کو اجاڑنے کی کوشش

Sun, 29 Jul 2018 22:41:02    S.O. News Service

نئی دہلی29جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) اترکھنڈ کے گاؤں مادھو پور حضرت پور تحصیل روڑکی ضلع ہریدوار کے محمد اسرار نے دہلی اقلیتی کمیشن کو اطلاع دی ہے کہ اترکھنڈ کی حکومت ان کے گاؤں کے سبھی گھروں کو اجاڑنے کے درپے ہے حالانکہ یہ گاؤں تقریباً ۲۰۰۔۳۰۰سال قبل آباد ہوا تھا اور گاؤں کے موجودہ باشندے انہیں اصل باشندوں کی اولاد ہیں جنہوں نے یہ گاؤں بسایا تھا۔ چونکہ مقامی طور پر کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے، اس لئے گاؤں کے محمد اسرار نے دہلی اقلیتی کمیشن کو مدد کے لئے خط لکھا۔ لیکن چونکہ معاملہ دہلی اقلیتی کمیشن کے دائرۂ کار سے باہر ہے، اس لئے کمیشن کے صدر ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے اپنی سفارش کے ساتھ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن اور قومی اقلیتی کمیشن کو خط لکھ کر اس معاملے میں دخل اندازی کرنے کے لئے لکھا ہے۔


Share: