ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / احمدآباد دھماکہ :8سال سے فرار ملزم ناصر بیلگام سے گرفتار

احمدآباد دھماکہ :8سال سے فرار ملزم ناصر بیلگام سے گرفتار

Mon, 20 Jun 2016 23:40:37    S.O. News Service

احمدآباد، 20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات اے ٹی ایس کے ذریعہ 2008میں احمد آباد میں ہوئے بم دھماکے کے ملزم ناصر رنگریز کو کرناٹک سے گرفتارکیاگیاہے۔ناصر گجرات سریل بم دھماکے کیس میں مفرور تھا۔گرفت میں آئے ناصر رنگریز کو پولیس گزشتہ کافی وقت سے تلاش رہی تھی۔دراصل گجرات میں سال 2008میں ہوئے سریل بم دھماکے کیس میں ناصر کا کردار احمد آباد کے وٹوااورکالو پور علاقے میں ہوئے بم دھماکے میں کافی اہم بتایا جا رہا ہے۔پولیس کو ملی معلومات کے مطابق ناصرعرف پرویزرنگریز بیلگام کرناٹک میں آٹو ڈرائیور اور چپاتی فروخت کرنے کا کام کرتا ہے۔احمد آباد کرائم برانچ سے ملی معلومات کے مطابق گجرات اے ٹی ایس جانب سے کرائم برانچ کی ٹیم نے مل کر اس آپریشن کو انجام دیا۔اس میں رنگریز کو پولیس نے بیلگام سے گرفتار کیا۔واضح رہے کہ 2008میں احمد آباد شہر میں 70منٹ میں 20دھماکے کئے گئے تھے۔دھماکے میں56افراد ہلاک ہوئے تھے۔وہیں 200سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے،اس کے بعد دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین یعنی آئی ایم نے اس سیریل دھماکے کی ذمہ داری لی تھی۔گجرات پولیس نے اب تک 70ملزم کو ملک کے الگ الگ حصوں سے گرفتار کیا ہے، جبکہ 16ملزم جس میں اہم ملزم عبدالسبحان اب بھی مفرور ہے۔


Share: