ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اردو یونیورسٹی میں بی کام و ایم کام میں داخلے

اردو یونیورسٹی میں بی کام و ایم کام میں داخلے

Wed, 29 Jun 2016 20:51:13    S.O. News Service

حیدرآباد29جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مختلف کورسز میں داخلے جاری ہیں۔ اسکول آف کامرس و بزنس مینجمنٹ کے تحت شعبۂ کامرس میں بی کام اور ایم کام میں نشستیں دستیاب ہیں۔ اس میں داخلے میرٹ کی اساس پر ہوں گے۔ بی کام میں نشستوں کی تعداد 40 اور ایم کام میں 30 ہے۔ آن لائن فارم 11؍ جولائی تک داخل کرسکتے ہیں۔ بی کام کے برج کورس میں داخلے کی تاریخ میں 18؍ جولائی تک توسیع کی گئی ہے۔ مدرسہ بورڈ کے مسلمہ دینی مدارس کے طلبہ برج کورس میں داخلہ کے اہل ہیں۔تفصیلات ڈین، اسکول برائے کامرس و بزنس مینجمنٹ پروفیسر عبدالعظیم سے فون نمبر 040 - 23008304 اورصدر شعبۂ کامرس پروفیسر بدیع الدین احمد سے23008365 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔


Share: