ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اروند کیجریوال نے کرایا کورونا ٹیسٹ، کچھ بہتر محسوس کررہے ہیں: ذرائع

اروند کیجریوال نے کرایا کورونا ٹیسٹ، کچھ بہتر محسوس کررہے ہیں: ذرائع

Tue, 09 Jun 2020 21:07:32    S.O. News Service

نئی دہلی،09/ جون  (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال جنہوں نے پیر کو معمولی بخار اور گلے میں خراش کی شکایت کے بعد خود کو الگ کردیاتھا منگل کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا۔

ذرائع کے مطابق دہلی کے وزیر اعلی آج کچھ بہتر محسوس کررہے ہیں۔ وہ اتوار سے بیمار ہیں اور وہ کسی سے نہیں ملے ہیں۔ اس نے دہلی میں واقع اپنے سرکاری گھر میں خود کو الگ تھلگ لیا ہے۔آپ کے ایم ایل اے راگھو چڈھا کہ کہا تھا کہ بخار اور گلے میں خراش ہے جو کورونا کی علامت ہوسکتی ہے۔اس لیے ڈاکٹروں نے انہیں ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔

راگھو نے کہا کہ سب سے بڑی تشویش یہ تھی کہ کیجریوال ذیابیطس کے شکار ہیں۔ وزیر اعلی نے اتوار کی صبح اپنے کابینہ کے ممبران اور اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ بعدازاں انہوں نے دہلی والوں کے لئے دہلی کے اسپتالوں کے بستروں کو محفوظ رکھنے کی نئی پالیسی کا اعلان کرنے کے لئے ایک مختصر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

تاہم دہلی کے نائب گورنر انیل بیجل نے کیجریوال حکومت کے اس فیصلے کو پلٹ دیا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے، دہلی میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ہر روز ایک ہزار سے زائد معاملے دہلی میں آ رہے ہیں۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کا کہنا ہے کہ 10 دن میں وائرس کے 50000 سے زائد معاملے ہوسکتے ہیں۔


Share: