کاروار10؍اگست (ایس او نیوز)افغانستان میں کیٹرنگ کمپنی میں باورچی کی خدمات انجام دینے پیاٹسن روڈرگس جسے علاحدگی پسندوں نے اغوا کے بعد قتل کردیا تھا،اس کی لاش آخری رسومات کے لئے اس کے اپنے شہر کاروار لائی گئی۔
یاد رہے کہ2اگست کو افغانستان میں علاحدگی پسندوں نے کیٹرنگ کمپنی کے تین باورچیوں کو اغوا کرنے کے بعد گولی مارکر ہلاک کردیا تھا۔ اس میں دو ملیشیا کے افراد تھے اور تیسرا کاروار سے تعلق رکھنے والا پیاٹسن تھا، جو گزشتہ 12سال سے افغانستان میں موجود اس کمپنی میں ملازمت کررہاتھا۔کہا جاتا ہے کہ ابھی حال میں چھٹیوں میں گھر آنے کے بعد پیاٹسن روڈرگس22جولائی کو واپس افغانستان کے لئے روانہ ہواتھا۔اور قسمت کا کھیل یہ ہوا کہ دو ہفتوں کے اندر ہی اس کی لاش واپس گھر پہنچائی گئی ہے۔ اس واقعے سے پیاٹسن کا خاندان گہرے رنج و الم میں ڈوب گیا ہے۔