نئی دہلی،17جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)نے اقتصادی طور پر کمزورطبقے کے لئے ریزویشن کے مسئلے پریوٹرن لیاہے۔جب پارلیمنٹ میں بل متعارف کرایا گیا تو آر جے ڈی ڈی نے اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن کے خلاف ووٹ دیا لیکن اب آر جے ڈی لیڈررگھوونش پرساد سنگھ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں ہم سے چوک ہوئی ہے، ہم اعلی ذات ریزویشن کے خلاف نہیں ہیں،آر جے ڈی نے پارلیمنٹ میں یہ کہتے ہوئے اقتصادی بنیاد پر جنرل طبقے کو ریزویشن کی مخالفت کی تھی کہ یہ او بی سی کوٹے پر دن دہاڑے ڈاکہ ہے لیکن آر جے ڈی کے نائب صدر رگھوونش پرشاد سنگھ اس مسئلے پر پارٹی لائن سے مختلف نظر آتے ہیں۔سنگھ کا کہنا ہے کہ آر جے ڈی سے اس مسئلے پر پارلیمنٹ میں چوک ہوئی ہے،اس طرح جلدبازی میں بل پیش کیا گیا تھا کہ پارٹی میں بحث نہیں کی جاسکی،ہمارے ووٹ جلدبازی میں ہوئے۔سنگھ نے یہ بھی کہا کہ آرجے ڈی کو اس بل پر الگ نہیں کیا جانا چاہئے،ہم اعلی ذاتوں کے ریزرویشن کے خلاف نہیں ہیں، یہ ہمارے منشور میں بھی ریزرویشن کی بات ہے،تاہم رگھوونش پرساد نے 8لاکھ تک آمدنی کی حد کو طے کرنے پر سوال اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کریمی لیئر ہر ایک کے لئے 8لاکھ ہو، جس کی جتنی آبادی، اس کے حساب سے ریزرویشن ملے۔بتا دیں کہ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کے چھوٹے بیٹے اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو نے 7جنوری کو کہا تھا کہ 15فیصد آبادی والے کو اگر دس فیصد ریزرویشن دیا جاتا ہے تو 85فیصد آبادی والے ایس سی اور معاشرے کے دیگر پچھڑے طبقے کو 90فیصد ریزرویشن فراہم کیا جانی چاہئے۔