نئی دہلی24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)الیکشن کمیشن آف انڈیا نے میگھالیہ کے ساؤ تھ تورا (ایس ٹی)ضمنی انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان کردیا ہیتاکہ میگھالیہ اسمبلی میں خالی سیٹ کو پر کیا جاسکے۔ساؤتھ تورا اسمبلی حلقے میں 23اگست 2018کو ووٹ ڈالے جائیں گے جب کہ27اگست2018کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مقامی تہواروں، رائے دہندہ گان کی فہرست اورموسم کے حالات جیسے متعددعوام کومد نظر رکھتے ہوئے مندرجہ بالاتاریخوں کے مطابق ضمنی انتخاب منعقد کرانے کافیصلہ کیاہے۔