گلبرگہ،19؍مئی(ایس او نیوز) مسٹر فتح محمد رضوان صدر روشنی ویلفیر سوسائیٹی کے صحافتی بیان کے بموجب 19مئی کو روشنی ویلفیر سوسائیٹی گلبرگہ کے ذمہ داران مسرز بشیر اعجاز، ابو بکر اور نور احمد نے اسسٹنٹ ایکزیکیوٹیو انجنئیرکرناٹک الیکٹری سٹی بورڈ گلبرگہ سے ملاقات کی اور اتحاد چوک گلبرگہ سے کچھ فاصلہ پر واقع امام بخاری کالونی میں برقی سربراہی میں بار بار کی رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے یہاں ایک علیحدہ ٹرانسفارمرنصب کرنے کی درخواست پیش کی۔
اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایکزکیوٹیو انجنئیر کے ای بیمسٹر شرن اپا نے تیقن دیا کہ اس محلہ میں جلد از جلد علیحدہ ٹرانسفار مر نصب کرکے علاقہ میں بار بار برقی سربراہی ناکام ہوجانے کا مسئلہ حل کردیں گے۔ اس تیقن پر تمام عہدہ داران روشنی ویلفیر سوسائیٹی نے اسسٹنٹ ایکزیکیوٹیو انجنئیر کا شکریہ ادا کیا۔