ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امت شاہ سے ترنمول کانگریس اراکن پارلیمنٹ کی ملاقات، گورنر کو ہٹانے کا مطالبہ

امت شاہ سے ترنمول کانگریس اراکن پارلیمنٹ کی ملاقات، گورنر کو ہٹانے کا مطالبہ

Thu, 24 Mar 2022 17:40:29    S.O. News Service

نئی دہلی،24؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) بیربھوم تشدد معاملے پر سیاسی گھمسان جاری ہے۔ اس درمیان ترنمول کانگریس اراکین پارلیمنٹ کے ایک نمائندہ وفد نے نئی دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کر مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امت شاہ سے ملاقات کے بعد خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے ترنمول کانگریس لیڈر سدیپ بندوپادھیائے نے کہا کہ گورنر آئینی نظام کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ ان کی وجہ سے پارلیمانی جمہوریت خطرے میں آ گئی ہے۔ اس لیے ہم نے وزیر داخلہ سے گورنر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سدیپ بندوپادھیائے نے بتایا کہ بیربھوم تشدد کو لے کر مغربی بنگال حکومت کے ذریعہ تیزی سے اٹھائے گئے سخت اقدام کی جانکاری انھوں نے وزیر داخلہ کو دی۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ گورنر جگدیپ دھنکھڑ کو لکھے گئے خط کی کاپی بھی انھوں نے وزیر داخلہ کو دی۔

امت شاہ کے ذریعہ دیئے گئے جواب کے بارے میں بتاتے ہوئے سدیپ بندوپادھیائے نے دعویٰ کیا کہ وزیر داخلہ نے انھیں یقین دلایا کہ وہ اسے سیاسی اینگل سے نہیں دیکھ رہے ہیں۔


Share: