ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امت شاہ کی بیماری کو کانگریس لیڈر نے بتایاسور کا بخار، بھڑکی بی جے پی

امت شاہ کی بیماری کو کانگریس لیڈر نے بتایاسور کا بخار، بھڑکی بی جے پی

Fri, 18 Jan 2019 00:42:52    S.O. News Service

نئی دہلی،17جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ بی ہری پرساد نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے صدر امت شاہ کی بیماری کولے کر متنازعہ بیان دیا ہے۔

ہری پرساد نے کہا کہ ہمارے کچھ رکن اسمبلی واپس لوٹ آئے ہیں،اس سے امت شاہ ڈر گئے اور ان کو بخار ہو گیا،ان کو کوئی عام بخار نہیں ہوا ہے،انہیں سوائن فلو (Pig Fever)ہوا ہے،اگر وہ کرناٹک کی حکومت کوگرانے کی کوشش کریں گے تو وہ یہ جان جائیں کہ ان کو صرف سوائن فلو نہیں بلکہ قے اور دست بھی ہوگا۔بی ہری پرساد کے بیان پر بی جے پی نے جوابی حملہ کرنے میں تاخیر نہیں کی۔

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ہری پرساد پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کی گندی اور بیہودہ بیان کانگریس کے ایم پی بی ہری پرساد نے امت شاہ کی صحت کے لئے دیا ہے، یہ کانگریس کی سطح کی عکاسی کرتا ہے۔امت شاہ فلو کا علاج کرا رہے ہیں، لیکن کانگریس کے رہنماؤں کی ذہنی بیماری کا علاج مشکل ہے۔وہیں وردھن سنگھ راٹھور نے کہا کہ اس طرح کے بیان کانگریس قیادت کی مایوسی کی عکاسی ہے۔ہری پرساد کے متنازعہ بیان کے بعد کانگریس کی جانب سے پرینکا چترویدی نے صفائی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر نے پارٹی کی رائے صاف بتا دی ہے کہ ہم کسی بھی مخالف لیڈر کی بہترین صحت چاہتے ہیں،مجھے نہیں لگتا اس کے بارے میں پارٹی صدر کے بیان کے بعد کوئی سوال رہ جاتا ہے۔بتا دیں کہ مرکزی وزیر ارون جیٹلی علاج کرانے کے لئے امریکہ گئے ہیں۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کر جیٹلی کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کی۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کہا کہ اس مشکل وقت میں اور پوری کانگریس پارٹی آپ اور آپ کے خاندان کے ساتھ ہے۔بتا دیں کہ امت شاہ کو سوائن فلو ہوا ہے اور وہ دہلی کے ایمس میں ایڈمٹ ہیں۔سوائن فلو کی وجہ سے امت شاہ کو اگلے دو تین دنوں تک ایڈمٹ رکھا جا سکتا ہے۔شاہ نے خود ٹویٹ کرکے اپنے بیمار ہونے کی معلومات دی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سوائن فلو کا انفیکشن ہو گیا ہے، جس کا علاج چل رہا ہے،بھگوان کی شفقت، آپ سب کی محبت اور نیک خواہشات سے میں جلد ہی صحت مند ہو جاؤں گا۔ہری پرساد راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین انتخابات میں این ڈی اے امیدوار ہری ونش کے خلاف کانگریس کے امیدوار تھے، اگرچہ اس انتخاب میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ہری ونش کو فتح ملی تھی۔

غور طلب ہے کہ منگل کو دو ممبران اسمبلی نے کرناٹک حکومت سے حمایت واپسی کا اعلان کر دیا تھا، جس کے بعد ریاستی حکومت پر بحران کے بادل منڈلانے لگے تھے،جن دو ممبران اسمبلی نے حمایت واپسی کا اعلان کیا ان کے نام آر شنکر اور ایچ ناگیش ہیں۔آر شنکر ہاویری ضلع کے رانے بننر اسمبلی علاقے کے کرناٹک پرگناوتھا جنتا پارٹی (کے پی جے پی)کے ممبر اسمبلی ہیں تو ایچ ناگیش کولار ضلع کے ملباگل اسمبلی حلقہ کے آزاد رکن اسمبلی ہیں۔


Share: