ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امت شاہ کے خلاف احتجاج، کئی افراد گرفتار

امت شاہ کے خلاف احتجاج، کئی افراد گرفتار

Thu, 19 Apr 2018 12:06:14    S.O. News Service

بنگلورو۔18؍اپریل(ایس او نیوز) لنگایت طبقے کو الگ مذہب کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ایک گروپ نے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کو شہر میں گھیرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے اس گروپ کے اراکین کو گرفتار کرلیا۔آج بسوا جینتی کے موقعے پر امت شاہ ودھان سودھا سے قریب واقع بسویشورا مجسمے پر پھول چڑھانے کے لئے پہنچے تو وہاں پر احتجاجیوں کا ایک گروپ لنگایت طبقے کو الگ مذہب کا درجہ دینے کی مانگ کرتے ہوئے تختیاں لے کر پہنچ گیا۔ یہ لوگ چاہتے تھے کہ طبقے کی طرف سے جو مانگ کی گئی ہے امت شاہ اس کا جواب دیں۔ بی جے پی سدرامیا حکومت کی طرف سے لنگایت طبقے کو الگ مذہب کا درجہ دینے کے لئے کی گئی پہل کی مخالفت کرتی رہی ہے اس کے باوجود بھی حکومت نے اس طبقے کو الگ مذہب کا درجہ دینے مرکزی حکومت سے سفارش کردی ہے۔ مرکز کی منظوری کے بعد لنگایت طبقہ الگ مذہب بن جائے گا۔ سدرامیا کی یہ کوشش ہے کہ لنگایت طبقے کے ووٹوں پر بی جے پی کے غلبے کو ختم کیا جائے۔ حالانکہ اپنے ہر دورے میں بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ مختلف لنگایت مٹھوں کا دورہ کررہے ہیں تاکہ ان کی حمایت حاصل کرسکیں، لیکن اس میں انہیں کوئی پیش رفت حاصل نہیں ہوئی ہے۔


Share: