ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امتحان ختم ہونے کے 3گھنٹے بعد ہی نتائج کا اعلان بنگلورو یونیورسٹی انجینئرنگ شعبے کے لیکچررس کا انوکھا کارنامہ

امتحان ختم ہونے کے 3گھنٹے بعد ہی نتائج کا اعلان بنگلورو یونیورسٹی انجینئرنگ شعبے کے لیکچررس کا انوکھا کارنامہ

Thu, 05 Jul 2018 11:10:55    S.O. News Service

بنگلورو5؍جولائی (ایس او نیوز) سیول انجینئرنگ کورس کے آخری سال کا امتحان ختم ہونے کے صرف 3 گھنٹوں میں نتائج کا اعلان کرکے بنگلورو یونیورسٹی نے تمام کو حیرانی میں ڈال دیا ہے ۔ بنگلورو یونیورسٹی کو نتائج کے اعلان میں پیچھے رہنے کا شرف حاصل ہے ۔ اس سے طلباء کا مستقبل اثرانداز ہوتا تھا ۔ اس کے علاوہ طلباء کو روز گار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی پریشانیاں لاحق ہوتی تھیں۔ ان تمام مسائل حل کرنے کیلئے یونیورسٹی نے جلد از جلد نتائج کا اعلان کرنے نہ صرف طلباء بلکہ والدین کے چہرے پرمسکراہٹ لوٹادی ہے ۔ باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق سیول انجینئرنک کے 7 ویں اور 8 ویں سیمسٹر کا امتحان 2 جولائی کو منعقد کیا ہے ۔ تقریباً 150 طلباء امتحان میں شریک رہے ۔ دوپہر تک امتحان ختم ہوگیا تھا ۔ اس کے فوری بعد جوابات کے پرچوں کی جانچ شروع کردی اور صرف چند ہی گھنٹوں میں نتائج کا اعلان بھی کردیا گیا ۔ یونیورسٹی کے اس فیصلہ کا طلباء نے خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر سی شیوراجو کے مطابق امتحان ختم ہونے کے صرف 3 گھنٹوں میں ہی نتائج کا اعلان کرکے یونیورسٹی نے ایک نیاریکارڈ درج کیا ہے ۔ امتحان ختم ہونے کے فوری بعد پرچوں کی جانچ شروع کرنے کیلئے متعلقہ لیکچررس کو سخت ہدایت دی گئی تھی جس کے سبب لیکچررس نے پرچوں کی جانچ شروع کردی جس کے نتیجہ میں صرف 3 گھنٹوں میں نتائج کا اعلان بھی کردیا گیا ۔ اس سے یونیورسٹی کے سابقہ داغ صاف ہوگئے ہیں ۔ نتائج کے اعلان کے متعلق آئندہ دنوں میں بھی اسی طرح کی تیزی لانے کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔ 


Share: