ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امر یکہ میں سائبر جرائم میں ملوث 74 افراد گرفتار

امر یکہ میں سائبر جرائم میں ملوث 74 افراد گرفتار

Wed, 13 Jun 2018 12:39:24    S.O. News Service

واشنگٹن 13جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے سائبر جرائم اور آن لائن دھوکہ دہی کے الزام میں 74 افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف بی آئی‘ کی جانب سے سوموار کو جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ بنکوں سے رقوم کی منتقلی کی مانیٹرنگ کیدوران رکاوٹ پیدا کرنے والے اور دھوکہ دہی کے ذریعے رقوم ایٹنٹھنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔’ایف بی آئی‘ کے دفتر کے مطابق سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے حکام نے ’وائروائر آپریشن‘ کے عنوان سے یہ کارروائی چھ ماہ قبل شروع کی تھی۔ اس کارروائی میں وزارت داخلہ، خزنہ اور محکمہ ڈاک کا بھی تعاون حاصل رہا۔ گرفتار کیے گئے عناصر میں 42 کو امریکا کے اندر سے جب کہ دیگر کو دوسرے ملکوں سے گرفتار کیا گیا۔


Share: