ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امرتسر کے آٹھ افراد سڑک حادثے میں ہلاک

امرتسر کے آٹھ افراد سڑک حادثے میں ہلاک

Sat, 03 Mar 2018 11:28:37    S.O. News Service

جالندھر2مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پنجاب کے امرتسر کے گھنوپور کالے گاؤں کے آٹھ لوگوں کی ہولی کی صبح ہماچل پردیش میں ایک سڑک حادثے میں موت ہوجانے کی بری خبر لے آئی۔پولیس نے بتایا کہ گاؤں کے لوگ ضلع کلوکے سکھ مذہبی مقام مانکرن گئے تھے اور وہاں سے واپس آ رہے تھے کہ چنڈی گڑھ -منالی قومی شاہراہ پر سوارگھاٹ کے نزدیک صبح ان کی گاڑی سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں گر گئی۔نالہ گڑھ کے ایک پولس اہلکار نے بتایاہے کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے بڑی مشقت سے مہلوکین کی لاشوں کوباہر نکالاہے۔


Share: