ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / امریکہ کی نظریں ارجنٹینا کو شکست دے کر الٹ پھیر پر

امریکہ کی نظریں ارجنٹینا کو شکست دے کر الٹ پھیر پر

Mon, 20 Jun 2016 23:22:59    S.O. News Service

ہیوسٹن، 20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جرگین کلسمین کی امریکی ٹیم کی نظریں کل یہاں سیمی فائنل میں لیونل میسی کی قیادت والی ارجنٹینا کی ٹیم کو شکست دے کر کوپا امریکہ سیٹیناریو فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنانے پر ٹکی ہیں۔کلسمین پہلے ہی ٹورنامنٹ سے قبل کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے اپناہدف حاصل کر چکے ہیں۔ٹیم نے سخت گروپ مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جہاں اس نے فارم میں چل رہی ایکواڈور کی ٹیم کو شکست دی۔یہاں کے این آرجی اسٹیڈیم میں اگرچہ ارجنٹینا کے خلاف کلسمین کی ٹیم کی راہ آسان نہیں ہوگی۔امریکہ نے حال میں دوستاتہ میچوں میں اچھی کارکردگی کی ہے جس سے کلسمین کو سیمی فائنل میں جیت کی امید ہے۔جرمنی کی عالمی چمپئن ٹیم کے رکن رہے کلسمین نے کہا کہ ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم کوپا امریکہ نہیں جیت سکتے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں سخت دوستانہ میچوں کے لئے ہم نے یورپ اور میکسیکو کے دورے کئے اور جیت درج کرنے میں کامیاب رہے۔دوسری طرف ارجنٹینا نے اب تک چار میچوں میں 14گول داغے ہیں اور اسے روکنا آسان نہیں ہوگا۔میسی نے کوارٹر فائنل میں وینزویلا کے خلاف بھی گول داغا جس سے ٹیم 4-1سے جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔میسی نے مخالف ٹیم کو خبردار کیا ہوئے کہا کہ ہم صحیح راہ پر ہیں لیکن امریکی ناظرین کے سامنے کھیلنا کافی مشکل ہوگا۔جسمانی طور پر ہماری ٹیم کافی مضبوط ہے اور اگر ہمیں موقع ملا تو مخالف ٹیم کو کافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

 


Share: