نئی دہلی، 30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکہ کے سیاسی امور کے ڈپٹی وزیر ٹام شینن نے آج وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک سے متعلقہ مسائل پر ان سے بات چیت کی۔وزارت داخلہ کے حکام نے ملاقات کو خیر سگالی ملاقات بتایا جہاں کئی باہمی مسائل پر بات چیت ہوئی۔ہندوستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ ورما بھی اس ملاقات کے دوران موجود تھے۔وزیر داخلہ اگلے ماہ امریکہ کا دورہ کر سکتے ہیں جہاں وہ ہندوستان- امریکہ داخلی سلامتی مذاکرات میں حصہ لیں گے۔وہاں سلامتی سے جڑے کئی معاہدوں پر دستخط ہونے کی بھی امید ہے۔