ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اناؤریپ معاملہ: متاثرہ کی حالت اب بھی سنگین، وکیل کومامیں

اناؤریپ معاملہ: متاثرہ کی حالت اب بھی سنگین، وکیل کومامیں

Wed, 07 Aug 2019 21:55:18    S.O. News Service

نئی دہلی، 7 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اناؤ ریپ کیس کی متاثرہ کی حالت اب بھی سنگین بنی ہوئی ہے۔دو دن پہلے انہیں ایئرلفٹ کرکے دہلی کے ایمس لایا گیا تھا۔اس کے بعدبھی ان کے وکیل کی حالت میں کوئی بہتری نہیں ہے،وہ اب بھی کوما میں ہیں۔منگل کی شام دونوں کی حالت کو لے کر ایمس نے میڈیکل بلیٹن بھی جاری کیا تھا۔آل انڈیا انسٹیٹیوٹ (ایمس) متاثرہ کی حالت کو لے کر بلیٹن جاری کیا۔جس ڈاکٹروں کی رپوٹ کی بنیاد پر بتایا گیا کہ متاثرہ کی حالت اب بھی سنگین بنی ہوئی ہے،اسی لیے انہیں وینٹی لیٹر پر ہی رکھا گیا ہے،ان کا بلڈ پریشر کنٹرول کیے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔ایمس کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم متاثرہ کی نگرانی کر رہی ہے،ساتھ ہی منگل کو متاثرہ کے وکیل کو بھی ایمس میں شفٹ کر دیا گیا،وہ ابھی تک کوما میں ہیں۔بتاتے چلیں کہ سپریم کورٹ نے متاثرہ اور ان کے وکیل کو ایمس میں داخل کئے جانے کا فرمان سنایا تھا۔اس حکم کے بعد متاثرہ کو ایئرلفٹ کرکے پیر کو ایمس لایا گیا،جبکہ ان کے وکیل کو منگل کے دن ایمس میں شفٹ کیا گیا،28 جولائی کو ہوئے حادثے کے بعد ان دونوں کا علاج لکھنؤ کے ٹراما سینٹر میں کیا جا رہا تھا۔ادھر، اناؤ ریپ کیس کے ملزم بی جے پی ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سانگر کو بھی سپریم کورٹ کے حکم پر دہلی کی تہاڑ جیل میں شفٹ کر دیا گیا۔بدھ کو اس معاملے پر دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں سماعت ہوئی،جہاں سی بی آئی نے جج سے کہا کہ 4 جون 2017 کو ملزم کلدیپ سنگھ سینگر متاثرہ کے ساتھ عصمت دری کرنے میں شامل تھا۔ساتھ ہی ششی سنگھ کے سازش میں ملوث ہونے کا الزام بھی درست ہے۔


Share: